PDA

View Full Version : خیر البشر



وی جے
04-21-2011, 05:52 PM
رُخ مصطفیٰﷺہے وہ آئینہ کہ ایسا دوسرا آئینہ
نہ ہماری بزم خیال میں ، نہ دکانِ آئینہ ساز میں
حضور اکرمﷺ خیر البشر ہی نہین افضل النبیاء بھی ہیں. تمام انسانوں میں بہترین اور تمام نبیوں میں افضل، بہر اعتباراجمل، بہر نوع اکمل اور بہر کیف احسن. آپ ﷺ انسان ہیں مگر عظیم الشان نبی ہیں مگر امام النبیاء بشر ہیں مگر خیر البشر اسلیے کہ

آپﷺکو اللہ تعالیٰ نے برگزیدہ بنا کر اپنی رسالت کے لیے چن لیا ہے.
آپﷺ سے اللہ تعالی ہم کلام رہتا تھا اور آپﷺ اس کی رضا کے بغیر بولتے ہی نہین تھے.
آپﷺ ہر وقت اللہ کی نگاہوں میں تھے.
آپﷺ کا خود خالق کائنات انتظار کرتا تھا.جب ہم سب اللہ کی رحمت کا انتظار کرتے ہیں.
آپﷺکی رفتار تاریخ کا رخ بدلتی تھی، گفتار سچائیوں کا مرقع تھی،اور کردار بہترین نمونہ تھا
آپﷺ کے حسن پر خود حسن آفرین نازاں تھا اور کائنات کے جملہ حسین مل کر بھی ان کے مقابل نہین آسکتے
آپﷺتمام انبیاء کے اوصاف کا مجموعہ تھے.
آپﷺکے اوصاف کا احاطہ نہ عقل انسان کر سکتی ہے نہ زبان انسانی.
آپﷺامی تھے مگر علم و فکر کی اڑانیں بھی آپﷺ کی دانش تک نہین پہنچ سکتیں.
آپﷺ مسکراتے تو چمنستان کونین کی کلیوں نے ہنسنا سیکھا،اٹھے تو پہاڑوں نے سر بلندی پائی، بیٹھے تو زمیں کو عرش بنا دیا اور پرواز کی تو ستارے گردِ راہ بن کر رہ گے.
آپﷺ کی سواری کی رکاب تھامنے کے لیے فرشتوں کا سردار مامورتھا.
آپﷺ کو پتھر سلام کرتے اور پہاڑ آپﷺ سے محبت کرتے تھے.
آپﷺایک ایسا آفتاب تھے جس نے کائنات کی ظلمتوں کو اجالے عطا کیے.
آپﷺنے تمام نبیوں کی امامت فرمائی
آپﷺآسمان کی طرف دیکھتے تو قبلہ بدل جاتا تھا
آپﷺکی اداؤں کو اللہ تعالی نے قرآن کے الفاظ بنا دیا
آپﷺکی مسجد کی ایک نماز پچاس ہزار نمازوں کے برابر ٹھہری
آپﷺنے جس قبرستان میں دعا مانگی وہ وہ جنت قرار پایا
آپﷺجس جگہ آرام فرما ہوئے وہ جگہ ریاض الجنت بن گئ.
آپﷺکی مسجد میں اب تک اونچی اواز سے بات کرنا منع ہے.
آپﷺکے درِاقدس کو دیکھنے کے لیے بھی ہمت مطلوب ہے رخِ انور تو بڑے نصیب کی بات ہے.

رخِ خیر البشرﷺتو پھر رخِ خیر البشر ٹھہرا
ان آنکھوں سے درِ خیر البشر دیکھا نہین جاتا
کھڑا ہوں کب سے محراب نبیﷺ کے سامنے دانش
نظر جھک جھک کے اٹھتی ہے مگر دیکھا نہین جاتا

تانیہ
04-22-2011, 12:30 AM
زبردست اور دل کو چھو لینے والی شیئرنگ ...بہت پیاری شیئرنگ کے لیئے بہت شکریہ