PDA

View Full Version : پہچان



بلال جٹ
04-28-2011, 01:35 PM
دعوت
ایک افیمی کی بکری گم ہو گئی. بڑی تلاش کی مگر نہ ملی ا خر کار جب وہ رات کو گھر میں داخل ہوا تو بکری سامنے بندھی تھی اس نے غصے میں آ کر بکری کو زبح کیا اور اس کا گوشت خود بھی کھلایا اور دوستوں کو بھی کھایا. صبح ہوئی تو دیکھا کہ بکری تو بندھی تھی. لیکن کتا غائب تھا.

پہچان
شرابیوں کی ایک ٹولی رات گئے شراب خانے کے راستے مین ایک مکان کے سامنے ٹھہرے اور ایک شرابی اس مکان کا دروازہ پیٹ کر چلانے لگا. انور بھائی . انور بھائی
اوپر کے منزل سے ایک خاتوں نے جھانک کر دیکھا اور پکار کر ان سے پوچھا. کون ہے. کیا بات ہے؟
شرابی نے پوچھا انور بھائی کا مکان یہی ہے؟
عورت نے کہا ہاں یہی ہے کہو کیا بات ہے؟
شرابی نے جھومتے ہوئے کہا. تو پھر زرا نیچے تشریف لایئے اور ہم میں سے انور بھائی کو پہچان لیجئےتاکہ باقی لوگ اپنے گھروں کو جا سکیں.
:-):-):-):-)

بلال جٹ
04-28-2011, 01:40 PM
فقیر
فقیر نے خاتوں خانہ سے کہا. آپ کی پڑوسن نے مجھے پیٹ بھر کھانا کھلایا ہے آپ بھی خدا کے نام پر کچھ دیجئے. ضرور خاتون بولی. میں تمہیں بد ہیضمی دور کرنے کی دوا دیتی ہوں. ہیہیں ٹھہرو
:-):-):-)

بلال جٹ
04-28-2011, 01:45 PM
ارجنٹ
بجلی ٹھیک کرنے والے دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا. حامد صاحب نے بجلی کی شکایت کی تھی.
اندر سے جواب ملا. حامد صاحب کو یہ مکان چھوڑے ہوئے تین ماہ ہو چکے ہیں.
الیکڑیشن نے غصے سے کہا. عجیب لوگ ہیں پہلے ارجنٹ کام پر بلاتے ہیں پھر فورا مکان بدل لیتے ہیں
:-):-):-)

بلال جٹ
04-28-2011, 01:48 PM
تجربہ
ایک صاحب نے پڑوس کا دروازہ کھٹکھٹایا خاتوں باہر آہئں فرمایئے انہوں نے پوچھا آپ کی کی بلی میری گاڑی کے نیچے آ کر کچلی گئی میں اس نقصان کی تلافی کیلئے حاضر ہوا ہوں.
ٹھیک ہے لیکن کیا آپ کو چوہے پکڑنے کا تجربہ ہے؟
:-):-):-)

این اے ناصر
04-28-2011, 05:41 PM
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا .............................:D:D:D:D

بےباک
04-28-2011, 07:14 PM
بہت خوب بلال بھائی ، زبردست ، مان گیا آپ کو ،
اچھے لطیفے پیش کیے ،

تانیہ
05-01-2011, 03:12 AM
بہت زبردست بلال بھائی
ہاہا
تھینکس