PDA

View Full Version : دانش مندی



زوہا
04-29-2011, 09:36 AM
دو سکھ دوستوں نے دو گھوڑے خریدے- چونکہ دونوں کا ماڈل ایک سا تھا اس لیے مسئلہ یہ درپیش ہواکہ یہ کس طرح پتہ چلے گا کہ کونسا گھوڑا کس کا ہے، ایک دوست بولا- " کہ یہ کونسا مشکل کام ہے میں اپنے گھوڑے کی دم کاٹ دیتا ہوں یہ نشانی رہے گی- " پس انہوں نے دونوں گھوڑے اکٹھے باندھے اور ایک کی دم کاٹ دی-
صبح اٹھے تو پتہ چلا کہ کسی ستم ظریف نے دوسرے کی دم بھی کاٹ دی- اب فیصلہ یہ کیا گیا کہ ایک گھوڑے کا کان کاٹ دیا جائے- مگر اگلی صبح دوسرے گھوڑے کابھی کان کٹا ہوا تھا-
دونوں بڑے پریشان ہوئے آخر کار بڑی دیر سوچنے کے بعد ایک دوست نے ایک ایسا حل تجویز کیا کہ رہتی دنیا تک غور وفکر کرنے والوں کے لیے مشعل راہ رہے گا- انہوں نے فرمایا-
" ایسا کرتے ہیں کہ کالا گھوڑا تم لے لو اور سفید گھوڑا میں رکھ لیتا ہوں- "

بےباک
05-01-2011, 01:52 AM
:-):-):-):langue::clap:

سقراط
05-01-2011, 03:23 AM
http://www.crazykens.com/pictures/Animation/4/dog-laughing.gif