PDA

View Full Version : زندگی بہت قیمتی ہوتی ہے



سقراط
05-01-2011, 09:48 PM
http://www.youtube.com/watch?v=E0XI9-AjeyQ&feature=related

پاکستانی
08-19-2011, 01:04 AM
افف ، بہت خطرناک ایکسیڈنٹ دکھا رہے ہیں ، اللہ معاف فرمائے ، آمین

این اے ناصر
04-03-2012, 10:04 AM
شئیرنگ کاشکریہ۔

اردوجواب
07-06-2012, 10:46 PM
کیا جواب دوں
اپنی قوم کی بگڑی ہوئی عادات ،خطرناک حد تک تیز رفتاری ہی نہیں کوئی ٹریفک کے قوانین کی پاسداری بھی نہیں کرتا۔
نہ کوئی سگنل کا خیال کرتا ہے نہ اپنی سائیڈ کا اور بڑی گاڑیوں والے تو روڈ کے شہنشاہ بنے ہوتے ہیں۔

اردوجواب
07-06-2012, 10:47 PM
http://www.youtube.com/watch?v=E0XI9-AjeyQ&feature=related

میری |ذاتی رائے ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز شئیر نہ کیا کریں۔

سرحدی
07-07-2012, 03:22 PM
ویڈیو شیئر نہ کرنے کی وجہ؟
اگر تھوڑی سی وضاحت کردیں تو یقینا آپ کا نقطہ نظر سامنے آجائے گا جس پر ہم لوگ کمنٹس دے سکتے ہیں
ویسے میرے خیال میں آپ کی بات درست ہے اس کی دو وجوہات ہیں:
1) اس طرح کی ویڈیوز دیکھنے کا ہر شخص عادی نہیں ہوتا اور ایکسیڈنٹ کے واقعات دیکھ کر اس کو تکلیف سے دوچار ہونا پڑتا ہے جو کہ جسمانی تکلیف کے ساتھ ذہنی اذیت کا بھی باعث ہوسکتا ہے۔
2) احتیاطی تدابیر کے لیے بغیر ویڈیوز کے ایسے راہ نما اصول بیان کیے جائیں جو کہ پڑھنے کے بعد عمل میں لاکر اس قسم کے حادثات سے بچا جاسکے۔

pervaz khan
07-07-2012, 05:17 PM
شئیرنگ کاشکریہ۔

انجم رشید
07-28-2012, 11:06 AM
پاکستان میں ٹریفک قوانین نام کی کوی شے نہیں پای جاتی بات وہی ہے قانون تو موجود ہیں لیکن عمل نہیں ہے بہت کم ڈریور حضرات کو قانون کا علم ہو گا باقی بس گاڑی چلا سکتے ہیں یہاں تو یہ حال ہے کہ والدین چھوٹے بچوں کو موٹر سایکل دے دیتے ہیں جن کے پاوں بھی نیچے نہین پہنچتے وہ ٹریفک قانون کیا جانے گے یہ بے حس والدین اپنے بچوں اور دوسروں کے قاتل ہیں ۔
قانون کی پاسداری کا ایک واقع بتاتا ہوں ایک بار میرے کچھ گورے دوست پاکستان آے ہم لاہور کی سڑکوں پر سفر کر رہے تھے رات کا وقت تھا ڈریور ہر سرخ سگنل توڑ رہا تھا ایک سگنل سبز تھا وہاں پر ڈریور نے گاڑی روک لی گورے حیران ہوے کہ ہر سرخ سگنل توڑا ہے اب یہاں سبز سگنل پر کیوں رک گیا یہی سوال میں نے ڈریور سے کیا تو کہنے لگا ہوسکتا ہے دوسری طرف کے ڈرویر سرخ سگنل توڑیں اس لیے میں رک گیا ہوں گورے کہنے لگے آپ قانون بدل کیوں نہیں دیتے سرخ پر چلے جایں اور سبز پر رک جایا کریں
میرے عزیزو قانون ہماری حفاظت کے لیے ہیں نہ کے توڑنے کے لیے ٹریفک قوانین مت توڑیں اس سے آپ اپنی زندگی کے تو دشمن ہیں ساتھ میں دوسروں کی زندگی کے بھی آپ دشمن ہیں اپنے چھوٹے بچوں کو گاڑی مت دیں پہلے ان کو قانون کا کتابچہ لا کر دیں خود بھی پڑیں ان کو بھی پڑوایں اب حکومت ہر کونے پر سارجنٹ بٹھانے سے تو رہی
اگر آپ دوچار اصلول ہی اپنا لیں گے تو اپ کو ہی فایدہ ہوگا اور دوسروں کی زندگی بھی بچ جاے گی ۔
اصلول 1 چھوٹی سڑک سے بڑی سڑک پر آیں توپہلے دایں بایں دیکھ لیں کہ کوی گاڑی تو نہیں آرہی
2 اگر آپ نے دایں بایں مڑنا ہے تو اشارہ لگا لیں پیچھے دیکھ کر آپ جس طرف موڑنا ہے اس طرف سایڈ پر آجایں اور دیکھ کر موڑیں
3 کراس کرتے وقت سامنے انے والی ٹریفک کے ساتھ ساتھ پیچھے والی ٹریفک پر بھی نظر ڈال لیں کہ کوی آپ کو کراس تو نہیں کر رہا
4 سیفٹی بیلٹ اور ہلیمٹ کا ضرور استمال کریں
5 فاصلہ رکھیں
6 گاڑی ہمیشہ سایڈ پر کھڑی کریں اور اگر کچھ دیر کے لیے رکنا ہے تو فلاش آن رکھیں
7 ون وے کا خیال کریں
8 سگنل مت توڑیں
9 حد رفتار سے تیز گاڑی مت چلایں
10 گاڑی سے چلایں
11 موبایل فون کا استمال بلکل نہ کریں
بچوں کو گاڑی مت دیں
پیدل چلنے والوں کا خیال رکھیں
پیدل چلنے والے سڑک دیکھ کر اور صبر سے روڈ کراس کریں ( یہ دوسری بات ہے کہ پیدل چلنے والوں کے لیے نہ تو سگنل ہیں نہ ہی پل )
اور سب سے بڑی بات لایسنس رشوت دے کر مت حاصل کریں بلکہ مکمل ٹرای دے کر حاصل کریں
اصلول تو بہت ہیں میں نے چند لکھ دیے ہیں
شکریہ وسلام