PDA

View Full Version : قائد اعظم سے خطاب



اذان
05-05-2011, 02:40 AM
http://rajafamily.com/lib/00051A00Y.gif

http://i51.tinypic.com/255173d.jpg

http://rajafamily.com/lib/00051A00X.jpg

قائد اعظم آؤ ذرا تم ۔۔۔ دیکھو اپنا پاکستان ۔۔۔ جس کی بنیادوں کی خاطر ۔۔۔ لا کھوں نےدی اپنی جان ۔۔۔ جس کی خاطر کھیت جلے،کھلیان جلےگھر بار جلے۔۔۔ ماؤں کے سینے چاک ہوئے ۔۔۔ جب کڑیل بیٹے خاک ہوئے ۔۔۔ کلیوں کا سارا روپ مٹا ۔۔ پھولوں کا سنگھاسن ڈول گیا ۔۔ پرواز پرندےبھول گئے ۔۔ احساس کے جھرنےسوکھ گئے ۔۔ دریا کی روانی رک سی گئی ۔۔ یوں خون کی ہولی کھیلی گئی ۔۔ دشواربہت تھی راہِ طلب ۔۔ہر گام مگر ہم ساتھ رہے۔۔ ہم بن کے تمہاری شان رہے ۔۔ ہا تھوں پہ لئے قران رہے ۔۔ جو تم نے کہا وہ ہم نے کہا ۔۔ لے کے رہے گے پاکستان ۔۔ بن کے رہے گا پاکستان ۔۔ ہم نے جس کو خون دیا تھا ۔۔ اس دھرتی کے حال بُرے ہیں ۔۔ مکروریاکے جال بچھے ہیں ۔۔ نفرت کی وہ آگ لگی ہے۔۔ بستی ساری نرک بنی ہے ۔۔ چہرے سب گہنائےہوئے ہیں ۔۔ پیکر سب کجلا ئےہوئے ہیں ۔۔ جتنے بھی تھے دیپ بجھےہیں ۔۔ راہ دکھانے والےتارے ۔۔ اک اک کرکےٹوٹ رہے ہیں ۔۔ گھر کے گھر ویران ہوئے ہیں ۔۔ لاشوں کےانبارلگے ہیں ۔۔ چور لٹیرے قاتل سارے ۔۔ شہر کے چوکیدارہوئے ہیں ۔۔ حرص وحوس کے متوالےبھی ۔۔ دھرتی کے حقدار ہوئے ہیں .. جان سا پیارا پاکستان .. قائد اعظم آؤ ذرا تم ۔۔ دیکھو اپنا پاکستان ۔۔ یہ دھرتی تھی انسانوں کی ۔۔ یہ دھرتی تھی ارمانوں کی ۔۔ یہ دھرتی تھی کچھ خوابوں کی ۔۔ اس دھرتی کے میدانوں میں ۔۔ اس دھرتی کی ہر وادی میں ۔۔ خوشیوں کے رنگ بکھرتے تھے ۔۔احساس کی کلیاں کھلتی تھی ۔۔ ہر سال ہی ساون آتا تھا ۔۔ گاتے تھے پنچھی گیت یہاں ۔۔ ہوتی تھی بہاریں مست یہاں ۔۔ آکاش کی اس اونچائی سے ۔۔ یہ دھرتی گلے مل جاتی تھی ۔۔ ہر دل کی کلی کھل جاتی تھی ۔۔ لیکن اک دن وہ آیا ۔۔ سورج نے منہ ڈھانپ لیا ۔۔ پھر دن کی قسمت سو گئی ۔۔ راتوں کی حلاوت کھو سے گئی ۔۔ چہروں پہ نقابیں ڈالے ہوئے ۔۔ کچھ لوگ ادھر بھی آنکلے۔۔ پھر آگ لگا تے وادی میں ۔۔ انساں کو جلا تے راہوں میں ۔۔ ہر گھر میں ہر اک بستی میں ۔۔ وہ بھوک بنے افلاس بنے ۔۔ وہ شعلہ بنے وہ آگ بنے۔۔ انساں تھے مگر شیطان بنے ۔۔ یہ دھرتی ہے مجبوروں کی ۔۔ یہ دھرتی ہے محتاجوں کی ۔۔ اور مہربہ لب انسانوں کی ۔۔ یہ لوگ ابھی تک زندہ ہیں ۔۔ یہ زندہ کیا بس مردہ ہیں ۔۔ انہیں راہزنوں نے لوٹا ہے۔۔ آلام کی کالی راتیں ہیں ۔۔ اور اشکوں کی برساتیں ہیں ۔۔ ان محلوں میں ایوانوں میں ۔۔ شفاف چمکتی میزوں پر ۔۔ اک بزم سچائی جاتی ہے ۔۔ اخلاق کے چرچے ہوتے ہیں ۔۔تہذیب کے قصے ہوتے ہیں .. ان ایوانوں سے دور کہیں .. انسان کی عظمت بکتی ہے ..ایمان کو تولا جاتا ہے .. انصاف کو بیچا جاتا ہے .. صد پارہءدل کی قاشوں پر .. انساں کی برہنہ لاشوں پر .. یاں بھوکے گدھ منڈلاتے ہیں .. یاں موت کا سکہ چلتا ہے .. اس دوزخ میں سب جلتا ہے .. کیا ظلم ہے ان کو یاد نہیں .. اجداد نے جو قربانی دی .. ماؤں کی کیسے کوکھ جلی .. کیوں بہنیں جاں پر کھیل گٰیں .. تاریخ کے اک اک صفحے پر .. وہ خون سے لکھی تحریریں .. سب بھول گٰے ہیں یہ نادان .. قائد اعظم آؤذرا تم .. دیکھو اپنا پاکستان .. .........
http://rajafamily.com/lib/00051A011.gifhttp://rajafamily.com/lib/00051A011.gifhttp://rajafamily.com/lib/00051A011.gif

تانیہ
05-05-2011, 01:21 PM
بہت زبردست
بہت تلخ ، سچ شیئرنگ ہے

سقراط
05-05-2011, 09:38 PM
ہمارے لیے شرم کا مقام ہے انہوں نے پاکستان کے لیے تحریک چلائی کس کے لیے شاید ہمارے لیے اور ہم اس پاکستان کا کیا حال کرتے ہیں
اس پر میں بات نہیں کرنا چاہتا

اذان
05-18-2011, 03:15 AM
"قائد اعظم جیسی عظیم شخصیت نے ہم مسلمانوں کو پاکستان جیسا مادر وطن دیا ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے وہ قائد تو آج ہم میں نہیں لیکن اس کا دیا ہوا یہ ملک پاکستان ہے جس کی حفاظت، تعمیر و ترقی سب کا فرض بنتا ہے سب کو مل کر اسلام و مسلمین کے لیے کام کرنا ہے".

نورمحمد
05-18-2011, 01:13 PM
بہت عمدہ تحریر ہے جناب . . . پتہ نہیں ہماری قوم کب جاگے گی

بےباک
05-18-2011, 05:31 PM
جزاک اللہ ، امین فیصل صاحب ،
...............
واقعی ہم بے حس ہیں ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم کو شعور عطا فرمائے ، اور اپنی نسل کو ایک اچھا اور محفوظ ملک دے جائیں ،

این اے ناصر
05-19-2011, 09:06 PM
بہت عمدہ تحریر ہے جناب . . . پتہ نہیں ہماری قوم کب جاگے گی

اذان
05-22-2011, 12:21 AM
http://rajafamily.com/lib/00051A03A.jpg

اذان
06-10-2011, 01:46 AM
http://rajafamily.com/lib/00051A07O.gif
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
http://rajafamily.com/lib/00051A07P.gif

اذان
06-20-2011, 10:14 PM
اچھے لوگ بھينس كى مانند ہيں جو سوكھى گھاس كھا كر بھى قيمتى دودھ ديتى ہے جبكہ برے لوگ سانپ كى طرح ہيں جو ميٹھا دودھ پى كر بھى ڈس ليتے ہيں۔

‎*جب تک کوئی خصلت عادت نہیں بنتی.ڈانواں ڈول رہتی ہے.*اگر کسی بندے کو یہ پتہ چل جاۓ کہ فلاں دن اس نے مر جانا ہے. ساری دنیا سے منہ موڑ کر مرنے کے لیے تیار ہو جاۓ. یہ وہ پردہ ھے جو کبھی نہیں کھلتا.
یاحی یاقیوم


گندگی نے کّوے کو نکما کر دیا، ورنہ وہ بھی ایک پرندہ ہے اور باز بھی

جوجس پہ فداھوگااسی کی اتباع کرے گا.بلاعشق کبھی کوئی کسی کی اتباع نہی کرسکتا. یہ عشق جوآج ھرزبان پہ جاری ھے محض زبانی ھے ورنہ اگرکوئی حقیقتا حضورصل اللہ علیہ وسلم پہ عاشق ھوجاتاتوکبھی کوئی قدم کسی سنت کے خلاف ھرگزنہ اٹھاتا اورھرسنت کواپناتا. یاحئی یاقئوم

برائی کو خود میں اور اچھائی کو دوسروں میں تلاش کرویہی تمہاری سب سے بڑی اچھائی ہے

اے ھم نشیں اللہ کاکن تیری بات کانہیں،صفات کامنتظر ھے.مٹی کایہ بت صفات ھی سےاشرف وافضل ھے.یہ دور بات کانھیں صفات کا ھےھر کوی ھر قسم کی بات کرچکالیکن حال جوں کاتوں..؟ذبان کوجھوٹ سے،نگاہ کو خیانت سے،عمل کو ریا سے،اوردل کو نفاق سے پاک رکھ.پھر یہ ذبان اللہ کی تلوار،انکھیں جمال و جلال کامرکز عمل کن فیکون اوردل عرش رحمان ھے.

محمدمعروف
06-22-2011, 08:40 PM
بہت خوب لکھا لیکن یاد رکھیں

خدا نے ّج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت لے بدلنے کا

موجود حالات ہم سب سے خود احتسابی کا تقاضا کرتے ہیں۔

بلال جٹ
06-29-2011, 09:49 AM
ہم سب کو ایک ہونا ہو گا اور بہادر ہونا ہو گا ہمارے حکمران چول ہیں عوام تو بہادر ہے. کاش ان کو شرم ا جاے اور ہمارا پیارا پاکستان اگے جاے سب سے اگے پاکستان کی عوام ایسی کہ پاکستان کے لئے جان دینے کو بھی پیچھے نہیں ہوتے لیکن کریں تو کریں کیا؟؟؟؟؟؟ کچھ سمجھ میں نہیں ارہا

بلال جٹ
06-29-2011, 09:49 AM
امین فیصل بھای بہت اچھا لکھا اپ نے ویری گڈ:heart::heart: