PDA

View Full Version : خوبصورت نظر آنے کے لیئے ....



تانیہ
11-28-2010, 03:26 PM
بالوں کی خشکی د ور کریں

بال خواتین کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ لمبے اور گھنے بال خواتین کا ایک خواب ہوتاہے ۔ لمبے بالوں کیلئے اس کی حفاظت ضروری ہے ۔ اگر ان کی حفاظت بہتر طریقے سے نہ کی جائے تو بال خراب ہوجاتے ہیں ۔ خشکی بالوں کی سب سے بڑی دشمن ہے جو غیر محسوس طریقے سے بالوں پر حملہ آور ہوتی ہے۔ اور بالوں کی خوبصورتی کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے کنڈیشن کا استعمال زیادہ نہ کریں بلکہ اس کریم کا استعمال کریں جو خاص طور سے بالوں کو نمکیات سے بچانے کے لئے تیار کی جاتی ہے ۔ بالوں کو دھوپ سے بچائیں ۔ بالوں کو خشکی سے بچانے کیلئے اپنی غذا میں اعتدال سے کام لیں کیونکہ زیادہ چربی سے بھی بالوں کی جڑیں مضبوط پڑھ جاتی ہیں ۔ اور بال بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔ بالوں کی چمک اور خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے تیل سےہلکا ہلکا مساج کریں اس سے بالوں کی خوبصورتی بھی برقرار رہے گی اور بال خشکی سے بچ جائیں گے ۔ اگر بالوں کے دو منہ نظر آنے لگیں تو فوری طورپر انھیں کاٹ دینا چاہیے تاکہ بالوں کی فطری خوبصورتی قائم رہے ناریل کا تیل لگانے سے خشکی دور ہوجاتی ہے ۔

قرطاس
12-30-2011, 10:29 PM
بہت بہترین سر کے بال شخصیت بہت اثر اندازہوتے ہیں ، میرے خیال میں آنکھوں کے بعد بال شعراء کرام کی شاعری کا موضوع رہے ہیں


حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں

بلال جٹ
02-16-2012, 11:07 PM
بال خواتین کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مردوں کے کی بھی خوبصورتی بالوں سے ہی ہوتی ہے جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پڑھ کر بہت اچھا لگا تانیہ بہن کچھ مردوں کے لیے بھی لکھ دیا کریں کچھ لڑکوں کو بھی میری طرح بہت شوق ہوتا بال رکھنے کا پر جوانی سے پہلے ہی گنجے ہو جاتے ہیں ھاھاھاھاھا