PDA

View Full Version : ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن سے ملاقات



سیما
05-16-2011, 05:14 AM
طالبان اور عرب ملکوں کے بعض شیوخ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن سے ملاقات کیا کرتے تھے۔ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق عرب شیوخ عام طور سے اسامہ بن لادن کو مالی امداد دینے لئے ایبٹ آباد میں اس کی رہائيش گاہ جایا کرتے تھے۔اس رپورٹ کے مطابق القاعدہ کا سرغنہ اسامہ بن لادن اینٹرنیٹ کے ذریعے اپنے حامیوں سے رابطے میں تھا اور کینڈا، جرمنی اور اسپین میں کاروائياں کرنے کا منصوبہ بنارہاتھا۔ ڈیلی ٹیلیگراف کی رپورٹ میں آیا ہےکہ گذشتہ ہفتے برطانیہ کے اعلی سیکیورٹی افسروں کے دورہ امریکہ میں انہیں یہ معلومات دی گئي ہیں۔

بےباک
05-17-2011, 02:13 AM
ہاہاہا ، کیسے زبردست جھوٹے ہیں ،
امریکن اور یورپین ،
ان ہی کی اطلاع کے مطابق ، ان کو اس ایبٹ آباد کی جگہ پر شک اس لیے ہوا،کہ اتنا بڑا گھر، اتنی بڑی کوٹھی، سات کینال پر محیط ، چار چار میٹر ،گیس کے اور بجلی کے ، مگر نہ ٹیلیفون ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ موجود ہے ، اور اسی وجہ سے ان کو شک ہوا ...کہ اس کوٹھی کی نگرانی بہت ضروری ہے،
:-):-):-):-):-)