PDA

View Full Version : نوجوانوں میں کمردرد کی شکایات بوڑھوں سے زیادہ



بلال جٹ
05-16-2011, 10:50 AM
عالمی سطح پر نوجوان طبقے میں کمردرد کی تکلیف بڑی اور درمیانی عمر کے لوگوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں اس تکلیف کی شرح میں 24 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ دفتروں اور گھروں میں گھنٹوں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہنا اور فائل ورک نمایاں ہے۔ نوجوان بچے اپنے والدین کی نسبت 10 فیصد زیادہ اس مرض کا شکار ہیں جبکہ نوجوانوں میں یہی شرح بوڑھوں کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہے۔ برٹش میڈیکل کالج لندن کے پروفیسر ڈیوڈ ہارڈ کی اس تحقیق کے مطابق اس درد میں درد ختم کرنے والی ادویات کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے اور بہت سے نوجوان ان کے عادی ہو جاتے ہیں۔ سروے رپورٹ کےمطابق یورپ اور امریکہ میں ہر سال پچاس ملین نوجوان کمردرد کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ آﺅٹ ڈور سرگرمیوں سے مکمل طور پر دور ہو رہے ہیں۔ ماہرین نے اس درد کو نہایت خطرناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس ضمن میں اقدامات نہ کئے گئے تو آئندہ نسل کبڑی کہلائے گی۔
:-):-):-)

بےباک
05-17-2011, 02:07 AM
سچ کہا،
اسی لیے کہتا ھوں بلال جٹ کم از کم ورزش ضرور کیا کریں ،، ورنہ میری عمر میں پہنچنے کے بعد چرخہ کاتا کرو گے بوڑھے ھونے سے بچنا،


کم بیٹھیے کمپیوٹر کے سامنے اور چیٹ بھی فکس وقت میں کریں ،اس سے زیادہ نہیں
.
جزاک اللہ بلال جٹ صاحب ،

ھارون رشید
05-23-2011, 09:39 PM
بہت خوب بلال بھائی اچھا لکھا ہے

سیما
05-24-2011, 01:37 PM
بلال بھائ اس لیے آپ آج کل نظر نہں آرہے ہیں آپ نے آپنا ہی لکھا پڑھ لیا ہو گا
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ:s

بلال جٹ
05-31-2011, 07:31 PM
http://www.tafreehmela.com/images/smilies/2.gif
جی یہ بھی سچ ہے اور ویسے بھی بس من نہیں کر رہا تھا اس لیے لیکن اب آ گیا ہوں .


http://sl.glitter-graphics.net/pub/752/752004ewor3ue4oi.gif