PDA

View Full Version : تیرےخیالوں



عبادت
05-23-2011, 05:47 PM
تیرے خیال کو دل سے نکال رکھا ہے

تیرخیال کودل سےنکال رکھا ہے
پرانے شہر میں خود کو سنبھال رکھا ہے

اگرچہ جانتے ہیں ہاتھ کچھ نہ اے گا
کنویں میں ڈول مگر ہم نے ڈال رکھا ہے

مکان چشم کو تم خالی نہ سمجھ لینا
غم زمانہ کو اس میں سنبھال رکھا ہے

میں جو بھی لفظ لکھوں ستارہ بن جاے
مرے قلم میں یہ کس نے کمال رکھاہے

عروس ذات کو بھی مطمئن کیاہم نے
زمانے تیرا بھی ہم نے خیال رکھا ہے


ناصر بشیر

عبادت
05-23-2011, 05:52 PM
کچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتنا
کچھ ہم نے تیرا سوگ منایا نہیں اتنا

کچھ تیری جدائی کی اذیت بھی کڑی تھی
کچھ دل نے بھی تیرا غم بھلایا نہیں اتنا

کیوں شب کی طرح بھیگ گئ تیری پلکیں
ہم نے تو تجھے حال سنایا نہیں اتنا

کچھ روز سے دل نے تیری راہیں نہیں دیکھیں
کیا بات ہے تو یاد بھی ایا نہیں اتنا

کیا جانے اس بے سرو سامانی دل نے
پہلے تو کبھی ہم کو رولایا نہیں اتنا



علی اکبر منصور

این اے ناصر
05-23-2011, 09:16 PM
:clap::clap::clap:

بےباک
05-24-2011, 02:25 AM
کچھ روز سے دل نے تیری راہیں نہیں دیکھیں
کیا بات ہے تو یاد بھی آیا نہیں اتنا

کیا جانے اس بے سرو سامانی دل نے
پہلے تو کبھی ہم کو رولایا نہیں اتنا

بہت خؤب جناب عبادت صاحب ،

سیما
05-24-2011, 02:05 PM
بہت اچھی شاعری کی ہے

تانیہ
05-24-2011, 05:59 PM
واہ بہت خوب ...نائس