PDA

View Full Version : مشاعرہ بسلسلہ یوم وفات سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ



سیفی خان
05-23-2011, 08:10 PM
22 جمادی الثانی یوم ِ وفات امام الصحابہ ، سیدالمؤمنین، خسر رسول ، یار غار ، خلیفہ بلا فصل امیرالمؤمین سیدناابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

22 جمادی الثانی خلیفہ بلا فصل امیرالمؤمین سیدناابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یوم وفات ہے ۔

اسلی سلسلہ میں اس دھاگہ میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ تمام اراکین سے گذارش ہے کہ اس مشاعرہ میں بھرپور ذوق سے حصہ لیں ۔ ۔ ۔ ۔

سیفی خان
05-23-2011, 08:21 PM
کوئی پیدا نہ ہو گا ایسا انسان روز ِ محشر تک

سبھی اس کے مقلد ہیں عمر رض ، عثمان رض ، حیدر رض تک

اسی کے ساتھ چل کر ہم اتر سکتے ہیں جنت میں

یہی جھرنا پہنچتا ہے محبت کے سمندر تک

میری نظریں بچھی ہیں اس کے رستے میں عقیدت سے

کھڑے ہیں باادب جس کے لئیے کرنوں کے لشکر تک

بےباک
05-23-2011, 08:26 PM
پروانے کو چراغ ہے بلبل کو پھول بس
صدیق (رض) کے لئے ہے خدا کا رسول بس

بےباک
05-23-2011, 08:35 PM
علامہ اقبال مرحوم فرماتے ہیں ،


آں آمن الناس برمولائے ما
آں حکیم اول سہنائے ما
ہمت او کشت ملت راچوں ابر
ثانی اسلام و غار بدر و قبر

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے ۔ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کے دیرینہ دوست اور سفر و حضر کے ساتھی تھے ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نبوت کا اعلان کیا ۔ تو سب سے پہلے آپ کو یہ شرف حاصل ہوا ۔ کہ آپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی تصدیق کی ۔آپ غار ثور میں رسول محمد صلی علیہ وسلم کے ساتھ رہے ، جنگ بدر میں بھی ساتھ رہے اور رسول محمد صلی علیہ وسلم کے ساتھ مسجد نبوی ہی میں دفن ہوئے

نورمحمد
05-25-2011, 12:45 PM
:heart::heart: جزاک اللہ

اوشو
05-27-2011, 01:31 AM
چراغ و مسجد و مہراب و منبر
ابو بکر و عمر و عثمان و حیدر