PDA

View Full Version : پاکستان نے امریکہ کے تین انٹیلی جنس مراکز بند کر دئیے



سیما
05-27-2011, 01:16 PM
واشنگٹن ۔ ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے تین فوجی انٹیلی جنس رابطہ بند کر دئیے ہیں۔ رپورٹ میں امریکی حکام کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان نے پشاور اور کوئٹہ میں قائم امریکی انٹیلی جنس مراکز بند کر دئیے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں سن دو ہزار نو میں دو مراکز قائم کئے گئے تھے جبکہ کوئٹہ میں گزشتہ سال ایک مرکز قائم کیا گیا تھا۔ انٹیلی جنس مراکز سیٹلائیٹ سے تصاویر اور پاک افغان بارڈر انٹیلی جنس شیئرنگ کے لئے استعمال کئے جاتے تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور اور کوئٹہ میں موجود تینوں مراکز کو بند کیا جا رہا ہے، تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان مراکز کو عارضی بند کیا جا رہا ہے یا مستقلاً۔ ان مراکز کو بند کرنے سے ڈرون کاروائیوں کی صلاحیت متاثر نہیں ہو گی۔.

بےباک
05-28-2011, 11:07 AM
اچھی خبر ہے ، گڈ نیوز ،
سیما جی ایسی خبریں روز لایا کریں ، جس سے پاکستانیوں کو حوصلہ ملے ، اور ان زاغوں سے وطن عزیز کو سکون ملے ،
.......