PDA

View Full Version : ہر چہرے میں آتی ہے نظر یار کی صورت



این اے ناصر
05-27-2011, 08:57 PM
احباب کی صورت ہو کہ اغیار کی صورت

ہر چہرے میں آتی ہے نظر یار کی صورت


جس آنکھ نے دیکھا تجھے اس آنکھ کو دیکھوں

ہے اس کے سوا کیا تیرے دیدار کی صورت


پہچان لیا تجھ کو تیری شیشہ گری سے

فن سے نظر آتی ہے فنکار کی صورت


صورت میری آنکھوں میں سمائے گی نہ کوئی

نظروں میں بسی رہتی ہے سرکار کی صورت


اشکوں نے بیاں کر ہی دیا راز تمنا

ہم سوچ رہے تھے ابھی اظہار کی صورت

عبادت
05-28-2011, 01:44 AM
چاند تنہاہے آسماں تنہا


چاند تنہا ہے اسمان تنہا
دل ملا ہے کہاں کہاں تنہا

بجھ گئ آس چھپ گیا تارا
تھرتھراتا رہا دھواں تنہا

زندگی کیااسی کو کہتے ہیں
جسم تنہا ہے اور جاں تنہا

جلتی بجھتی سی روشنی کے پرے
سمٹا سمٹا سا اک مکاں تنہا

راہ دیکھا کریں گےصدیوں تک
چھوڑ جائیں کےیہ جہاں تنہا

اوشو
05-28-2011, 01:57 AM
احباب کی صورت ہو کہ اغیار کی صورت

ہر چہرے میں آتی ہے نظر یار کی صورت


جس آنکھ نے دیکھا تجھے اس آنکھ کو دیکھوں

ہے اس کے سوا کیا تیرے دیدار کی صورت


پہچان لیا تجھ کو تیری شیشہ گری سے

فن سے نظر آتی ہے فنکار کی صورت


صورت میری آنکھوں میں سمائے گی نہ کوئی

نظروں میں بسی رہتی ہے سرکار کی صورت


اشکوں نے بیاں کر ہی دیا راز تمنا

ہم سوچ رہے تھے ابھی اظہار کی صورت



بہت خوب واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ کی بہت خوبصورت غزل شیئر کی آپ نے. نصرت نے اسے گایا بھی خوب ہے.
خوش رہیں.

نورمحمد
06-02-2011, 02:14 PM
:heart::heart:

تانیہ
06-03-2011, 08:02 PM
واہ
بہت خوب