PDA

View Full Version : بیماری دل کے ابتدائی اشارے

محمدمعروف
05-29-2011, 01:22 AM
پچاس فیصد سے زائد دل کے مریضوں کو مرض کے حملہ سے کافی پہلے اس کے اشارے ملنے لگتے ہیں یہ بات ویسٹ ورجینیا کے پرنسٹن کمیونٹی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے ڈائریکٹر اور چیف سٹاف ڈاکٹر اے آر پراچہ نے کہی۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے اور نشتر میڈیکل کالج ملتان سے گریجوایشن کرنے والے امریکی ماہر قلب نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پیشگی طور پر ملنے والے یہ اشارے عموماً سینے کے وسط سے شروع ہوکر دائیں بائیں یا اوپر کی طرف جانے والے درد اور سانس لینے میں ہوا کی کمی کے احساس کی صورت میں ہوتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ ایک دفعہ مرض کا حملہ ہونے یا سینے میں شدید درد ہونے کی صورت میں مریض کو فوری طور پر ہسپتال لے جانا چاہیے کیونکہ مرض کے حملے کا پہلا گھنٹہ نہایت خطرناک ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کو بالعموم اور دل کے مریضوں کو بالخصوص اس مرض میں دی جانے والی ابتدائی طبی امداد کے جو عام طور پر سی بی آر کہلاتی ہے تربیت حاصل ہونی چاہیے۔ بلکہ سی پی آر ٹریننگ تعلیمی اداروں میں رائج کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈپریشر اور کولیسٹرول اس مرض کی عمومی وجہ ہوتے ہیں جبکہ ذیابیطس‘ موٹاپا اور خاندانی ورثے کے اثرات بھی مرض کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر پراچہ نے کہا کہ بڑا گوشت‘ شراب‘ انڈے کی زردی‘ بالائی دار دودھ مکھن‘ دیسی گھی اور پنیر خون میں کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا کولیسٹرول اور بلڈپریشر کے بارے میں سال میں دو چار مرتبہ ضروری ٹیسٹ کراتے رہنا چاہیے۔
بشکریہ
http://www.ubqari.org/controller.php?action=Article_Detail&nArtId=2213

اوشو
05-29-2011, 02:13 AM
معروف بھائی آپ نے بہت اہم باتیں شیئر کیں. اور ہماری معلومات میں اضافہ فرمایا.
ویسے جن لوگوں کا دل کسی اور کے پاس ہو کیا ان کو بھی دل کی کوئی بیماری لگ سکتی ہے؟ :heart:

محمدمعروف
05-29-2011, 09:34 PM
معلومات پڑھنے پر آپ کا شکریہ
باقی جن کا دل کسی کے پاس ہو تو اس بیماری کا علاج اللہ ہی کرے تو ہوگا کسی معالج کے بس کی بات نہیں کیونکہ
طبیب عشق نے دیکھا مجھے تو فرمایا
تیرا مرض ہے فقط آرزو کی بے نیشی

تانیہ
05-30-2011, 09:08 PM
ہاہا
ہاہا.....................................
.........................................

بہت شکریہ معروف جی مفید معلومات دینے کے لیئے
امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا

بلال جٹ
05-31-2011, 08:16 PM
بہت شکریہ معروف بھائی اچھی معلومات ہے.
شکر ہے میرا دل ہی نہیں اب کوی ٹینشن نہین دل کی بیماری کی ہاہاہاہاہا

http://sl.glitter-graphics.net/pub/752/752004ewor3ue4oi.gif

این اے ناصر
04-03-2012, 10:09 AM
مفید معلومات کےلیے بہت شکریہ

سیما
04-18-2012, 04:32 PM
بہت بہت شکریہ

نگار
04-29-2012, 11:44 AM
بیماری دل کے ابتدائی اشارے
پچاس فیصد سے زائد دل کے مریضوں کو مرض کے حملہ سے کافی پہلے اس کے اشارے ملنے لگتے ہیں یہ بات ویسٹ ورجینیا کے پرنسٹن کمیونٹی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے ڈائریکٹر اور چیف سٹاف ڈاکٹر اے آر پراچہ نے کہی۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے اور نشتر میڈیکل کالج ملتان سے گریجوایشن کرنے والے امریکی ماہر قلب نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پیشگی طور پر ملنے والے یہ اشارے عموماً سینے کے وسط سے شروع ہوکر دائیں بائیں یا اوپر کی طرف جانے والے درد اور سانس لینے میں ہوا کی کمی کے احساس کی صورت میں ہوتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ ایک دفعہ مرض کا حملہ ہونے یا سینے میں شدید درد ہونے کی صورت میں مریض کو فوری طور پر ہسپتال لے جانا چاہیے کیونکہ مرض کے حملے کا پہلا گھنٹہ نہایت خطرناک ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کو بالعموم اور دل کے مریضوں کو بالخصوص اس مرض میں دی جانے والی ابتدائی طبی امداد کے جو عام طور پر سی بی آر کہلاتی ہے تربیت حاصل ہونی چاہیے۔ بلکہ سی پی آر ٹریننگ تعلیمی اداروں میں رائج کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈپریشر اور کولیسٹرول اس مرض کی عمومی وجہ ہوتے ہیں جبکہ ذیابیطس‘ موٹاپا اور خاندانی ورثے کے اثرات بھی مرض کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر پراچہ نے کہا کہ بڑا گوشت‘ شراب‘ انڈے کی زردی‘ بالائی دار دودھ مکھن‘ دیسی گھی اور پنیر خون میں کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا کولیسٹرول اور بلڈپریشر کے بارے میں سال میں دو چار مرتبہ ضروری ٹیسٹ کراتے رہنا چاہیے۔

بہت بہت شکریہ۔۔آپ نے ایک اہم بیماری پہ اچھا مضمون لکھا ہے