PDA

View Full Version : طبی معلومات



محمدمعروف
05-31-2011, 11:06 PM
تربوز کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید ہے
امریکہ میں تربوز پر کی گئی تحقیق میں اس پھل کے استعمال کو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید قرار دیا گیا ہے ۔ آج کل بازار میں تربوز کا پھل خوب نظر آرہا ہے ۔ فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے تحت تربوز کے فوائد پر تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھے ہفتے تک تربوز کو مسلسل استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میںمدد ملتی ہے ۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تربوز میں وٹامن اے ، بی 6اور وٹامن سی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ ، فائبر پوٹاشیم اور پاورفل اینٹی اوکسیڈنٹ بھی کی موجودگی اس کی افادیت میںمزید اضافہ کرتی ہے۔
------------------------------------------------------------------
انرجی سیور بلب کینسر کے مرض کا سبب بن سکتے ہیں
پیسوں او ربجلی کی بچت کرنے والے انرجی سیور بلب انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ایک حالیہ جرمن تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انرجی سیور بلب جلنے کے دوران ایسی خطرناک اور مضر صحت شعاعیں خارج کرتے ہیں جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں ۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انرجی سیور کو سروں کے عین اوپر نہیں لگانا چاہیے اور جس جگہ لگائے جائیں وہاں ہوا کے اخراج کا درست انتظام بھی موجود ہونا چاہیے ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انرجی سیور جلد اورسینے کے کینسر کے علاوہ درد شقیقہ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
-------------------------------------------------------------------
بچوں کا ٹی وی کے سامنے2گھنٹے گزارنا بیماریوں کو دعوت دینا ہے
ٹی وی اسکرین کے سامنے2گھنٹے گزارنے والے بچوں میں دل کے امراض ، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف سڈنی کے سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد والدین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹی وی دیکھنے کی عادت کو کنٹرول میں رکھیں۔ تحقیق کے دوران چھتیس پرائمری سکولوں کے ڈیڑھ ہزار بچوں میں ٹی وی دیکھنے کی عادات اور اثرات کا مشاہدہ کیا گیا ۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ دو گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک ٹی وی دیکھنے سے آنکھوں کے قریب خون کی شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں جو آگے جا کر بچوں کو نہ صرف دل کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں بلکہ بڑھتی عمر کے ساتھ وہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض بھی بن سکتے ہیں۔
بشکریہ ماہنامہ رہنمائے صحت فیصل آباد

تانیہ
06-01-2011, 05:30 PM
تھینکس فار شیئرنگ
معروف جی اے تے دسیا ہی نہیں کہ خربوزہ میٹھا مفید ہے یا پھیکا ، میٹھا دل کو لگتا ہے زبان :Pکو ذائقہ دیتا ہے اور پھیکا تو شوگر کے مریض کھاتے ہیں :D

محمدمعروف
06-02-2011, 08:06 PM
لگتا ہے آپ نے مضمون کو بغور نہیں پڑھا پوسٹ کیے گئے عنوان میں تو خربوزے کا سرےسے ذکر ہی نہیں آپ نے کہاں سے پڑھ لیا اس کے متعلق گذارش ہے کہ موضوع کا مطالعہ توجہ سے کریں اور پھر سوال پوچھیں ۔

عبادت
06-03-2011, 04:32 PM
ھاھاھاھاھھاھا
معروف بھائی واللہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اپ ہمارےسوالوں کا
بغور مطالعہ کرتےہیں

کاکو دیکھ لے نہ پڑھ کرسوال کرنے کا نتیجہ معروف بھائی نے غلطی پکڑ لی
خربوز نہیں کاکو تربوز یعنی ہدوانا یا پھر دوانا

سیدہ زائرہ عابدی
06-03-2011, 05:28 PM
بسم للہ الرّحمٰن الرّحیم
رنگ ، خوشبو، اور صحت کا خزانہ ،تربوز بے پناہ افادیت کا مظہر پھل ہے،
کھانا کھانے کے بعدکلیجے پر گرمی کا احساس ہو تو چند روز تربوز اور مصری ملا کر پینے سے اس تکلیف کا ازالہ ہو جاتا ہے
وہم اور جنون کے مرض کے دفیعہ کے لئے اس کا استعمال خوب ہے ،
تربوز دل کی گرمی کو بھی دور کرتا ہے گرمی کے بخار میں اس کو تین یا چار مرتبہ دن بھر میں استعمال کریں اور اس کے گودے والے حصّے کےچھلکے پیروں کے تلوؤں اور ہاتھوں پر رگڑیں خاطر خواہ فائدہ ہو کر بخار اتر جائے گا

تانیہ
06-03-2011, 08:00 PM
گذارش ہے کہ موضوع کا مطالعہ توجہ سے کریں اور پھر سوال پوچھیں ۔

سچی پوسٹ تو میں نے پڑھی تھی بس خربوز تربوز کے چکر میں دماغ گھوم گیا میرا ...ہاہا
سوری معروف جی
نیکسٹ اپکی گزارش پہ غور کیا جائے گا...ہاہا:P
th_smilie_schild

محمدمعروف
06-03-2011, 10:01 PM
شکریہ

بےباک
06-04-2011, 04:10 AM
بہت خؤب معلومات اکٹھی ہو رہی ہیں ، آج معلوم ہوا کہ تربوز بڑی نعمت ہے ، اس کے چھلکے سے پاؤں بھی رگڑے جا سکتے ہیں ، بخار کی گرمی نکالنے کے طریقے سنا تھا کپڑا گیلا کرکے یا ٹھنڈا کرکے لگاتے تھے ، آج نیا نسخہ مل گیا ، واہ جی واہ
شکریہ سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ ،

این اے ناصر
04-03-2012, 10:09 AM
مفید معلومات کےلیے بہت شکریہ