PDA

View Full Version : اے ماں!!! مجھکو پھر سے وہ لوری سنا دو



سیما
06-05-2011, 03:42 AM
بہت تھک گئی ہوں چلو اب سلا دو
نہ آنسو کوئی اب ہے آنکھوں میں باقی

نہ خوشیوں کی ٹولی رہی میری ساتھی
سبھی خواب آنکھوں سے اب بہہ گئے ہیں

لکیروں میں ہاتھوں کی غم رہ گئے ہیں
سبھی غم ہتھیلی سے اپنی مٹا دو

اے ماں!مجھکو پھر سے وہ لوری سنا دو
میری ہر سہیلی خفا ہو گئی ہے

وہ چادر محبت کی اب کھو گئی ہے
سبھی اپنے ہاتھوں میں خنجر لیے ہیں

کئی گھونٹ زلت کے میں نے پیے ہیں
آنچل میں اپنے کہیں تم چھپا دو

اے ماں مجھکو پھر سے وہ لوری سنا دو
لادو وہ بچپن کی گڑیا پرانی

وہ نازک پری کی ادھوری کہانی
وہ خوابوں خیالوں میں دن رات رہنا

وہ پھولوں سے دل کی ہر اک بات کہنا
یا یادوں کی ڈولی کو دل سے اٹھانا

اے ماں !مجھکو پھر سے وہ لوری سنا دو
بہت تھک گئی ہوں چلو اب سلا دو

عبادت
06-05-2011, 03:52 AM
واہو بہت خوب

وہ چادر محبت کی اب کھو گئی ہے
سبھی اپنے ہاتھوں میں خنجر لیے ہیں

اے ماں !مجھکو پھر سے وہ لوری سنا دو
بہت تھک گئی ہوں چلو اب سلا دو

بہت کمال نائس :th_smile:

اذان
06-05-2011, 07:06 PM
ویری ویری نائس بہت پیاری شیئرنگ ہے
شکریہ پیاری شیئرنگ کا

سیما
06-06-2011, 04:25 AM
مجھے یہ بہت پسند تھی سو پوسٹ کر دی ویسے پتا نہن ہے کس کی ہے میں نے تو چوری کی ہے :P

این اے ناصر
03-31-2012, 01:05 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ

نگار
07-16-2012, 11:15 AM
وہ چادر محبت کی اب کھو گئی ہے
سبھی اپنے ہاتھوں میں خنجر لیے ہیں

کئی گھونٹ زلت کے میں نے پیے ہیں
آنچل میں اپنے کہیں تم چھپا دو

اے ماں مجھکو پھر سے وہ لوری سنا دو
لادو وہ بچپن کی گڑیا پرانی


بہت خوبصورت ہے

نگار
07-16-2012, 11:22 AM
http://3.bp.blogspot.com/-RocOgVf-juE/TZRPtoEF1CI/AAAAAAAABFU/YsHmQVkNjEE/s1600/Ye_Kamyabian_Ye_Naam_Maa_tum-Se_Hay_Wasi_shah.psd.jpg

pervaz khan
07-16-2012, 12:52 PM
بہت خوبصورت ہے

بےلگام
07-17-2012, 03:32 AM
اے ماں مجھکو پھر سے وہ لوری سنا دو
لادو وہ بچپن کی گڑیا پرانی

خوب زبردست

نگار
08-14-2012, 09:06 AM
ماں تو ماں ہے جس کا بدل دونوں جہانوں میں نہیں