PDA

View Full Version : امریکا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے



سیما
06-08-2011, 05:29 AM
تہران ۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے اس کے ایٹمی اثاثوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ان کے پاس امریکہ کے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کیخلاف عزائم کی ٹھوس اطلاعات ہیں۔ محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ امریکا کی سابق انتظامیہ اپنے طرز کے پرتشدد امریکی اسلام کو پھیلانے کی کوشش میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ لبرل قسم کا امریکی اسلام چاہتی ہے۔ ایسا اسلام جو امریکی اور صیہونی تسلط کو تسلیم کرے اور امریکا کی طے کردہ سمت پر چلے۔ دنیا بھر میں جنگیں، مسائل، دہشت گردی، قتل عام اور آمریت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تسلط کا نتیجہ ہیں۔.

بےباک
06-09-2011, 09:37 PM
سیما جی ،آپ نے جو خبر نشر کی وہ حقیقت پر مبنی ہے ،
ہم ہی عقل کے اندھے ہیں ،
امریکا کے تھنک ٹینک اور ،دفاعی تجزیہ کار کافی عرصہ پہلے ایسا کہہ چکے ہیں ، اور بفرض محال اگر یقین نہ ہو تب بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کے ساتھ سلوک ہم نے دباؤ میں کیا ہے وہ روز روشن میں دکھائی دیتا ہے،
ہمیں سینٹر کیری نے تسلی دی ،کہ ہمیں وہ اپنے خون سے لکھ کر دے سکتا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہو گا،
مگر،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکا ایک مخلص اور سچا اتحادی ہے ،
ایسا ہر گز نہیں ،
امریکنوں کے بارے میں مشہور ہے ،کہ وہ بوقت ضرورت گدھے کو باپ بنا لیتے ہیں ، اور جب ضرورت ختم ہو جائے تو باپ کو گدھا سمجھ لیتے ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
امریکن پالیسی ساز صرف اسوقت یورپ کے سات مل کر دنیا کے اسلامی ممالک کے وساءیل پر تسلط چاھتے ہیں ،
اور یکے بعد دیگرے اسلامی ملکوں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک کیا جا رھا ھے
آپ لسٹ بنا لیں ،
سب سے پہلے فلسطین ، سوڈان ،عراق۔ صومال ، افغانستان ، صومال ، یمن ، مصر ، تیونس ، مصر ،شام ،پاکستان ،لیبیا ،
بےشک ان میں حکمرانوں کا عمل دخل رہا ہے ، مگر ان کے پس پردہ محرکات کے سب ڈانڈے سی ، آئی اے ، اور موساد ، اور دوسرے غیر ملکی ایجنسیوں کے ھاتھ میں ملتے ہیں ،