PDA

View Full Version : میں کوئی بھکشو تو نہیں .سیدہ زائرہ عابدی



بےباک
06-10-2011, 01:57 AM
میں کوئی بھکشو تو نہیں ،

میں کوئی بھکشو تو نہیں
جو تمھارے کارن
جنگل جنگل بھٹکنے نکل جاؤں گا
میں ایک سنیاسی بھی نہیں
جو روگ میں تمھارے
کسی ویرانے میں یوگ لے کر
بیٹھ جاؤ ں گا
میں بھی ایک انسان ہوں تمھاری طرح
سوچ لو اچھّی طرح
اگر تم نے مجھ سے بے وفائی کی
تو میرے پاس بھی
انگنت اسٹینڈ بائی
لڑکیاں موجود ہیں
ماہ رخ ، ماہ جبیں ،دلربا اور حسیں
تو پھر مجھ سے شادی کا فیصلہ کر لو
ہاں یا نہیں
ابھی ،اور اسی وقت
اور یہ بھی جان لو
کہ
کامیابی کے لئے
بروقت فیصلے ہی اچھّے ہوتے ہیں
ورنہ میں کوئی بھکشو تو نہیں
:rose::rose::rose::rose::rose::rose:
شاعرہ ،زائرہ بجّو

وی جے
06-10-2011, 12:44 PM
بہت خوب نائس ون
کیا یہ شاعری سید زائرہ عابدی جی کی ہے؟

عبادت
06-10-2011, 02:46 PM
ھاھاھاھاھا وی جے یار یہ تو زائرہ عابدی جی کی ہی ہے
تم اتنے پریشان:blush: کیوں ہو یار کہیں کسی جگہ
اپنے نام سے تو نہں لکھ دی ھاھاھاھاھا
ٹینشن نہ لے کچھ نہیں ہوتا ویر ھاھاھاھاھاھاھاھاھا:P:P;)

سیدہ زائرہ عابدی
06-11-2011, 12:17 AM
بہت خوب نائس ون
کیا یہ شاعری سید زائرہ عابدی جی کی ہے؟


جی پاں ،یہ شاعری اتّفاق سے میری ہی ہے

بلال جٹ
06-21-2011, 10:16 AM
واہ بہت خوب

بلال جٹ
06-21-2011, 10:17 AM
محبت آزمائی ہو توبس اتنا ہی کافی ہے
زرا روٹھ کر دیکھو منانے کون اتا ہے
:heart::heart:

سقراط
06-21-2011, 02:52 PM
کیا بات ہے وواہ کیا شاعری ہے پہلے تو میں سمجھا کہ کیا زبردست سنجیدہ انداز ہے مگر ایک دم سے کیا دیکھتا ہوں

انگنت اسٹینڈ بائی
لڑکیاں موجود ہیں
ماہ رخ ، ماہ جبیں ،دلربا اور حسیں
تو پھر مجھ سے شادی کا فیصلہ کر لو
ایسا لگا جیسے رات میں ایک دم سورج نکل آیا
ھاھاھا بہت عمدہ ترین

این اے ناصر
03-31-2012, 12:39 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ

بےلگام
05-09-2012, 08:18 PM
بہت خوب بابا لسی پور