PDA

View Full Version : فلپائنی نوجوان، دنیا کا سب سے چھوٹا آدمی



اذان
06-12-2011, 07:32 PM
http://rajafamily.com/lib/00051A085.jpg
فلپائن کے ایک اٹھارہ سالہ دیہاتی نوجوان جونرے بلاونگ کو دنیا کا سب سے پست قامت مرد قرار دیا گیا ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈّ نے انسٹھ اعشاریہ ترانوے سینٹی میٹر یا تیئس اعشاریہ چھ انچ لمبے جونرے بلاونگ کو ان کی اٹھارہویں سالگرہ کے موقع پر اعزازی سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔
جونرے اس سے پہلے دنیا کے سب سے پستہ قد شخص کا ریکارڈ رکھنے والے نیپال کے باشندے کھاجندراتھاپاماگر سے سات سینٹی میٹر چھوٹے ہیں۔ کھاجیندرا کو گذشتہ سال اکتوبر میں یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔
جونرے بلاونگ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور ان کےے والد کا کہنا ہے کہ جب وہ صرف دو برس کا تھے تو ان کا قد بڑھنا رک گیا تھا۔
جونرے کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسے کھڑے ہونے اور چلنے میں دشواری ہوتی ہے لیکن اس کے دوست اور رشتہ دار اس کا خیال رکھتے ہیں۔
جنوبی فلپائن کے ایک جزیرے منڈاناؤ پر شنداگان نامی قصبے پر جونزے کی اٹھارہویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے ایک اہلکار کریگ گلینڈ نے اعلان کیا کہ جونرے بلاونگ باقاعدہ طور پر دنیا کے سب سے چھوٹے شخص قرار دیے جاتے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی لوگوں اور سیاستدانوں نے جونزے کو نقد انعام بھی دیا جو ان کے خاندان کے مطابق ان کی قلیل بچت میں اضافے کا سبب بنا ہے۔
بلاونگ کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کا جو کہ دنیا کے سب سے پست قامت مرد ہے، ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

http://rajafamily.com/lib/00051A087.jpg
دو برس کی عمر سے جونرے کا قد بڑھنا رک گیا تھا
http://rajafamily.com/lib/00051A088.jpg
جونرے کا تعلق ایک غریب دیہاتی گھرانے سے ہے

اوشو
06-13-2011, 01:13 AM
واہ
حیرت انگیز
:huh:

بےباک
06-13-2011, 01:24 AM
http://www.alsiasi.com/en/pic/general/short_man_philippines.jpg
http://images.ctv.ca/archives/CTVNews/img2/20110611/800_junrey_balawing_shortest_man_ap_110611.jpg

http://www.alraimedia.com/Alrai/Resources/ArticlesPictures/2011/03/11/1299767430010912600.jpg
http://www.alraimedia.com/Alrai/Resources/ArticlesPictures/2011/03/11/1299767430040912700_smaller.jpg
http://www.arabianbusiness.com/images/magazines//web/3a-na-55593_thumb.jpg

سیما
06-13-2011, 03:18 AM
ارے واہ یہ تو میں نے نیوز میں دیکھا تھا اور یہاں بھی دیکھ لیا کیا بات ہے - بہت خوب

شکریہ

تانیہ
06-14-2011, 08:15 PM
واہ
زبردست شیئرنگ
پہلی بار دیکھا میں نے ایسا