PDA

View Full Version : امریکاکاپاکستان کو2پی سی تھری اورین طیارے فوری دینے پرغور



سیما
06-18-2011, 04:41 AM
واشنگٹن …امریکاکاپاکستان کو2پی سی تھری اورین طیارے فوری طور پرفراہم کرنے پر غورکررہا ہے تاکہ پی این ایس مہران پر حملے میں تباہ طیاروں کی جگہ لیں گے۔امریکی ذرائع نے جیو کو بتایا ہے کہ پاکستان نے7پی سی تھری اورین طیاروں کاآرڈردیا ہواہے، لیکن ان کی تیاری میں ابھی وقت لگے گا۔یہ طیارے عارضی لیزپردیے جائیں گے اور امریکی ملکیت میں ہی رہیں گے۔ امریکی حکومت نقصان کی تلافی کیلئے ان طیاروں کے معاملے میں لیزکی رقم یا کوئی کرایہ وصول نہیں کرے گی۔ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ یہ طیارے پاکستانی پائلٹ اڑائیں گے یا امریکی پائلٹ۔امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ طیارے بھارت کیخلاف استعمال نہ ہوں۔

بےباک
06-19-2011, 07:43 AM
کیسا چالاک دشمن ہے آپ کا ، کہ طیارے آپ کو دے رہا ھے اور ساتھ ھدایت دے رھا ھے کہ آپ کو جب ضرورت پڑے آپ اس کو استعمال مت کریں یہ چالاکی اس لیے کی گئی ،کہ پہلے طیارے لیتے وقت ایسی شرائط طے نہیں تھیں ، اب ھندوستان کے خلاف استعمال نہ ہوں سے کیا مراد ہے ، اگر ھندوستان حملہ کر دے تو یہ طیارے معایدہ کی رُو سے ہم استعمال نہیں کر سکتے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ہی کارساز ہے جو ہمیں ان چالاک دمشمنوں سے بچائے ،جو ھتھیار بھی دیتے ہیں اور اپنے خلاف استعمال پر پابندی بھی لگاتے ہیں ، مگر وہ خؤد کسی ضابطہ کے پابند نہیں ہیں ،