PDA

View Full Version : کراچی:بوری بند لاشوں کا سلسلہ تیز، مزید 5 برآمد، 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ



سیما
06-20-2011, 06:14 AM
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی کراچی آمد کے بعد شہرمیں فائرنگ ،پرتشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آگئی۔شہر سے بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ زور پکڑ گیا‘مختلف علاقوں سے مزید 5 بوری بند لاشیں برآمد 4 افرادٹارگٹ کلنگ کا شکار‘ ایک انسانی ڈھانچہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق کالاکوٹ کے علاقے گھاس منڈی رمضان کانٹا کے قریب سی3 بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔پولیس نے مقتولین کی لاشیں پولیس کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی تھیں ۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔تینوں نوجوانوں کو نامعلوم افراد نے شدید تشدد کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے جبکہ ان کی عمریں 32سے 44سال تک کی ہیں اورتینوں نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔کھارادرتھانے کی حدود ککری گراونڈکامل گلی نمبر 2 کے قریب سے بوری بند لاش ملی ہے مقتول کے جسم کے مختلف حصوں کو تیز دھار آلے سے جدا کردیا گیاہی،مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22سالہ فیروز ولد اقبا ل کے نام سے ہوئی ہے ۔مقتول متحدہ قومی مومنٹ یونٹ 136کا کارکن اور آگرہ تاج کا رہائشی ہے۔ کلری تھانے کی حدود آگرہ تاج میں غوثیہ مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سی45سالہ محمد رفیق ولد احمد علی حاجی ہلاک ہوگیا۔مقتول کی آئل کی دکان تھی اور حنفیہ مسجد روڈ کا رہائشی تھا۔ پیر آبا د تھانے کی حدود محمدی مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود کریلا اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 45سالہ حسین عرف منا کو قتل کردیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود رانگی واڑہ میں ملزم جہانزیب کی فائرنگ سے 60 سالہ امام بخش ولد زر محمد ہلاک جبکہ عبدالمجید ولد رسول بخش ،محمد ساجد ولد عبدالرحیم ،یاسر حسین ولد اختر حسین ، غلام رسو ل ولد فیصل،رفاقت ولد غلام محمد ، گلزارولد غلام قادر اور محمد نزر ولد عبداللہ زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ،واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی اور تمام دکانیں اور بازار بند ہوگئے۔منگھوپیر تھانے کی حدود نادرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے ۔گلبہار تھانے کی حدود نیا گولیمار زمیندار ہوٹل کے قریب نالے سے نوجوان کی لاش ملی ہی، پولیس کے مطابق لاش بہت پرانی ہے اور اسے ڈھانچہ ہی کہہ سکتی ہیں۔ گلستان جوہر تھانے کی حدود پہلوان گوٹھ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سی45 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔



جسارت

بےباک
06-20-2011, 08:00 AM
انا للہ و انا الیہ راجعون
ہمارے ملک میں لاقانونیت ہی بڑا سبب ہے ،

ہر ادارے میں لاقانونیت ، اور ایک سکون ہے کہ ہم نے کوئی کام ہرگز نہیں کرنا ،