PDA

View Full Version : مولوی نواز شریف کی سوچ شکست کھا رہی ہے،صدر زرداری



اذان
06-22-2011, 03:40 AM
مولوی نواز شریف کی سوچ شکست کھا رہی ہے،صدر زرداری

نوڈیرو۔۔۔۔صدر زرداری نے آج اپنی خاموش توپوںکا رخ نواز شریف کی طرف کر کے کھولتے ہوئے سیاسی جنگ کی ایک بار پھر دعوت دے دی ہے، بینظیر بھٹو کے یوم ولادت کے حوالے سے گڑھی خدا بخش میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صدر زرداری کا عنوانِ گفتگو نواز شریف کی سیاست رہی، صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری سوچ جیت رہی ہے اورمولوی نواز شریف کی سوچ شکست کھارہی ہے،ہمیں اسوقت کے صدر اورآمر نے کہاچاروں صوبوں کی حکومت لے لواور مجھے تسلیم کر لولیکن ہم نے ایسا نہیں کیا اورپنجاب آپ کوپلیٹ میں رکھ کر دے دیا،ان کاکہنا تھا کہ مولوی نواز شریف جوانوں اور فوجیوں جرنلوں کو لڑوانا چاہتے ہیںلیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،نواز شریف کے دل میں ملک کا درد ہوتا تو وہ بھاگتے نہیں،معین الدین حیدر نے کہا تھا کہ ہم زرداری کو بھی وہی راستہ دے سکتے ہیں جو ہم نے نواز شریف کو دیا تھا، لیکن ہم نے انکار کر دیا،صدر زرداری کا کہنا تھا کہ میرے خلاف تمام کیسز نواز شریف نے بنائے،میری گردن اور زبان کاٹی، نواز شریف نے آج عدالتوں میں جاکر ہمارے خلاف این آر او کیس کھلوائے،لیکن ہم نے آپ کو معاف کردیاکیونکہ ہم بھٹو کے سیاسی جانشین ہیں اور ہم نے مفاہمت کی کتاب پڑھی ہے،پاکستان کو نواز شریف کی سوچ سے خطرہ ہے، کیونکہ نواز شریف ضیاءالحق کی سیاست چاہتے ہیں، صدر زرداری کا کہنا تھاکہ کاغذ کے شیراب کیوں ببرشیربن رہے ہیں، مجھے ان کے آنسو یادہیں جو انھوں نے جیل میں بہائے تھے،نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ تو جیل نہیں کاٹ سکتے ہیں ،آپ کا سیاسی گروکہتا ہے کہ آپ کو مچھر کاٹتے تھے ۔اپنا خون وہ دیتا ہے جسے ملک سے پیار ہو ،ملک کو خون کی ضرورت ہے، اسی لیے ہم نے بے نظیر کی ولادت پر کیک کاٹنے کے بجائے خون کے عطیات دینے کو ترجیح دی۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ لوہار کی سوچ ہے ،نواز شریف دولت کے غرور میں ملک کو نیلام کرنا چاہتے ہیں،نواز شریف رائے ونڈ اور اپنی جائیدادوں کا سوچنے کی بجائے پاکستان اور آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچیں،نواز شریف ہمیں فوج سے لڑوانا چاہتے ہیں،لیکن ہم نہٰیں لڑیں گے، میں اپنے صدارت کے دور کے خاتمے پر نواز شریف کو سیاست کے موضوع پر ٹی وی پر براہ راست مکالمے کی دعوت دیتا ہوں۔اس وقت اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، لندن اور بھارت میں بھی پاور شارٹیج ہے لیکن وہاں کا میڈیا نہیں دکھا تا،بھارت ایک بڑا اور امیر ملک ہے لیکن وہاں آج بھی بچے بھوک سے مرجاتے ہیں لیکن پاکستان میں کوئے بھوک سے نہیں مرتا،وہ وقت آئے گا جب ٹی وی چینلز پر سیاسی اداکاروں کی بجائے قابل افراد ہونگے،سیاسی اداکاروں کی سرخیوں اور پروگراموں سے نہیں ڈرتا،پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی بینظیر بٹھو نے دلوائی، بھٹو اور بے نظیر نے ملک کے لیے جان دی۔