PDA

View Full Version : زرداری صاحب کی زبان میں جنرل مشرف بول رہا تھا،



اذان
06-22-2011, 03:44 AM
زرداری صاحب کی زبان میں جنرل مشرف بول رہا تھا، احسن اقبال

صدر زرداری کا نوڈیرو میں عوام سے خطاب کے بعد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج زرداری صاحب کی زبان میں جنرل مشرف بول رہا تھا۔احسن اقبال نے صدر زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب بھٹو یا بینظیرکے نام پر سیاست نہیں چمکاسکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرداری صاحب کون سے مسائل حل کریں گے۔ زرداری صاحب کے3 سالہ دور میں معاشی حالات خراب کیوں رہے، زرداری صاحب کو آج3 سال کی کارکردگی کا بتانا چاہیئے تھا،صدر زرداری نے نواز شریف کی ذات کو نشانہ بنایا ہے اور ذاتی تنقید کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو ڈر تھا کہ وہ خدائی کا دعوا نہ کردیں...