PDA

View Full Version : ہمیں پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے‘ سابق امریکی سفیر



سیما
06-22-2011, 03:56 AM
واشنگٹن(آئی این پی )بھارت کے لیے امریکا کے سابق سفیرتھامس پکرنگ نے کہاہے کہ امریکا کوپاکستان کی اس سے کئی گنازیادہ ضرورت ہے جتنی کہ پاکستان کوامریکا کی ضرورت ہے۔منگل کو ایک انٹرویو میں تھامس پکر نگ نے کہاکہ امریکا کاافغانستان میں لاجسٹک رسائی کے لیے انحصارپاکستان پرہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک عجیب صورتحال ہے کہ ہم افغانستان میں رہ کرپاکستان کی مددکرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پاکستانی افغان طالبان کیخلاف ہماری کوششوں کو پہلے کے اتحادیوں کیخلاف سمجھتے ہیں ۔
:D

بےباک
06-25-2011, 06:51 AM
مگر اس کے باوجود دونو ملک اپنے اپنے مفادات کے جھوٹ بولتے ہیں ،
اور اسے سر عام تسلیم بھی کرتے ہیں ، یہاں صرف مصلحتوں کی جنگ ہے ، اور اتفاق ایسا ہے کہ ہمارے موجودہ حکمران صرف امریکنوں کے مفاد کے لیے کام کرتے ہیں ، اور اس میں مجبوری یہ بتاتے ہیں کہ ہماری معاشی مدد کرتے ہیں ،
امریکن اپنے آپ کو دنیا کا پولیس مین سمجھتا ہے کہ وہ دنیا میں سدھار لانا چاھتا ہے ، اور وہ چونکہ بڑی طاقت ہے ،اس نے ایک نعرہ لگایا تھا ، نیو ورلڈ آرڈر ،
دنیا میں تعلقات گہری دوستی کے بجائے صرف مفادات کے تعلقات ہیں ، اس لیے جب جب مفادات تبدیل ہوتے جاتے ہیں ، آپ کے آپ کے تعلقات بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں ،
......
اسی لیے جب کام لینا ہوتا ہے تو امریکن ہمارے ملک کی بے حد تعریف کرتے ہیں اور مالی اور فوجی مدد دیتے ہیں ،
مگر کام نکلنے کے بعد بھی وہ ہم سے غلامانہ روش کے طلب گار ہیں ، اور ہمیں زر خرید سمجھ لیتے ہیں ،
.........
کاش ہمارے حکمران اپنی سوچ میں گہرے ہوتے ،یہ سب سطحی سوچ والے لیڈر ہیں ،