PDA

View Full Version : شعر لکھیں"نہیں" پر



تانیہ
06-27-2011, 02:15 PM
ایسا شعر جس میں لفظ نہیں آتا ہو
بچھڑتے وقت کوئی بدگمانی دل میں آ جاتی
اسے بھی غم نہیں ہوتا، مجھے بھی غم نہیں ہوتا

اوشو
06-27-2011, 03:49 PM
نہیں آتی تو یاد اُن کی ، مہینوں تک نہیں آتی
مگر یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں

اوشو
06-27-2011, 09:36 PM
دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ھیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں

تانیہ
06-30-2011, 06:50 PM
اس سے شکائتیں ہیں مگر اس قدر نہیں
ہنس کے گلے لگا لوں جو پھر سے آ ملے

ایم-ایم
12-18-2011, 06:34 PM
اخفائے رازِ عشق نہ ہو آب اشک سے
یہ آگ وہ نہیں جسے پانی بجھا سکے

راجہ صاحب
04-24-2012, 09:15 AM
دنیا ہی فقط میری حالت پہ نہیں چونکی
کچھ اُس کی بھی آنکھوں میں ہلکی سی نمی آئی

راجہ صاحب
05-08-2012, 09:29 AM
شجر سے پتے یوں ہی نہیں اُڑا کرتے
بچھڑ کے لوگ زیادہ نہیں جیا کرتے

راجہ صاحب
05-08-2012, 09:43 PM
یا رب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے
لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہیں ہوں میں

سقراط
05-08-2012, 11:31 PM
نہیں تیرانشیمن قصرِسلطانی کے گنبد پر
تو ناصر شاھین ہے بسیرا کر پہاڑں کی چٹانوں پر

ناصر بھائی سے معذرت کے ساتھ:stop:

نگار
05-10-2012, 04:25 PM
آپ بھی کچھ لکھا کریں ۔ ماشاءاللہ آپ نے تو ایک دن میں شاعری کا رسالا چھاپ دیا ۔ شکککککککککککککککککککککککک کککککککککککریہ

بےلگام
05-10-2012, 07:22 PM
ہم کیا لکھے جناب
سمجھ نہیں آرہی
:Ghelyon::Ghelyon::Ghelyon:

نگار
05-10-2012, 08:27 PM
پہلے سمجھ کے بارے میں لکھیں

ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا

:smiley-computer005: :smiley-computer005:

نگار
05-11-2012, 07:56 PM
بھائی جان آپ وہ شعر لکھیں جس میں لفظ نہیں آتا ہو ۔

بےباک
06-01-2012, 08:27 AM
نہیں تیرانشیمن قصرِسلطانی کے گنبد پر
تو ناصر شاھین ہے بسیرا کر پہاڑں کی چٹانوں پر
ہاہاہاہا سقراط بھائی ،زبردست

بےلگام
06-23-2012, 05:48 AM
بہت حوب سیما جی

ابوسفیان
06-25-2012, 02:40 AM
ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرے
کِس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارا کرتے

سرحدی
06-26-2012, 12:54 PM
سوال:
تو بے وفا ہے تو اپنا بھی یہی طورسہی
تو نہیں اور سہی اور نہیں اور سہی

جواب:
دل میرا لُٹ گیا تیری چاہ میں کہیں
تو نہیں ، کوئی نہیں، کبھی نہیں، کہیں نہیں

انکار جیسی لذت اقرار میں کہاں ہے
بڑھتا ہے شوق غالب اُن کی نہیں نہیں سے

بےلگام
07-19-2012, 08:32 AM
بہت خوب سیما جی

نگار
10-28-2012, 04:03 PM
محبت میں تو بس دیوانگی ہی کام آتی ہے
یہاں جو عقل دوڑائے، وہ عاقل ہو نہیں سکتا

سیما
02-02-2013, 06:17 AM
یوں غلط تو نہیں چہروں کا تاثر لیکن
لوگ ویسے بھی نہیں جیسے نظر آتے ہیں

نگار
02-06-2013, 03:20 PM
یہ لوگ کسی حال میں خوش ہو نہیں سکتے
بے فیض زمانے سے کنارا ہی بھلا ہے

ٹارزن
02-06-2013, 03:27 PM
بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

نگار
02-06-2013, 04:04 PM
ہزاروں پل تمہارے بن، نہ پوچھو کیسے کٹتے ہیں
کبھی یادیں رلاتی ہیں، کبھی موسم ستاتے ہیں
اسے کہ دو ہم آۓ ہیں، ہمیں مایوس مت کرنا
ہمارا مان رکھ لینا، ہمیں واپس نہیں جانا
ہمیں دل میں بسا لینا، ہمیں اپنا بنا لینا
بہت تڑپے ہوۓ دل سے، بہت روٹھا نہیں کرتے
محبت تو عبادت ہے، اسے رسوا نہیں کرتے
زمانے سے چھپاتے ہیں، کبھی چرچا نہیں کرتے
سنو ایسا نہیں کرتے، دوست ایسا نہیں کرتے