PDA

View Full Version : لفظ محبت پر شعر لکھیں



تانیہ
06-27-2011, 02:17 PM
تم مجھے بھول بھی جاؤ تو یہ حق ہے تمکو
میری بات اور ہے میں نے تو محبت کی ہے

اوشو
06-27-2011, 03:55 PM
کتابوں سے دلیلیں دوں یا خود کو سامنے رکھ دوں
وہ مجھ سے پوچھ بیٹھا ہے محبت کس کو کہتے ہیں

سیما
06-27-2011, 06:53 PM
جب ترا کہنا ہے ، تو تقدیر کا محکوم ہے
تُو نے نفرت کی تو کیا، تُو نے محبت کی تو کیا

اوشو
06-27-2011, 09:30 PM
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پر دم نکلے
غالب

بلال جٹ
06-29-2011, 09:35 PM
برباد کرنے کے اور بھی راستے تھے فراز
نجانے انہیں محبت کا ہی خیال کیوں آیا

بےباک
06-30-2011, 12:23 AM
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
جو ستاروں پہ ڈالتے ہیں کمند

علامہ اقبال

سیما
06-30-2011, 06:02 AM
مجھ کو اس شخص کے افلاس پہ رحم آتا ہے
جس کو ہر چیز ملی، صرف محبّت نہ ملی

تانیہ
06-30-2011, 06:52 PM
تم نہ مانے تو نہ مانو مگرآنیوالے
مدتوں میری محبت کی قسم کھائیں گے

پاکستانی
08-23-2011, 01:59 PM
کافر ہوئے بُتوں کی محبت میں میر جی
مسجد میں آج آئے تھے قشقہ دیے ہوئے
میر تقی میر


-------------------


اِس عہد میں ایسی محبت کو کیا ہوا
چھوڑا وفا کو اُن نے ، مروت کو کیا ہوا
اُمیدوار ، وعدہ دیدار کر چلے
آتے ہی آتے یاروں قیامت کو کیا ہوا
کب تک قطلمِ آہ بھلا مرگ کے تئیں
کچھ پیش آیا واقعہِ رحمت کو کیا ہوا
اُس کے آگے پر ایسے گئی دل سے ہم نشین
معلوم بھی ہوا نہ کہ طاقت کو کیا ہوا
نخشش نے مجھ کو ابر اکرم کیا جمل
اے چشم جوش اشکِ ندامت کو کیا ہوا
جاتا ہے یار تیغ بکف غیر کی طرف
اے کشتہ ہسم تری غیرت کو کیا ہوا
تھی صعب عاشقی کی ہدایت ہی میر پر
کیا جانئیے کہ حالِ نہایت کو کیا ہوا

میر تقی میر

عبادت
09-22-2011, 02:26 AM
ہر رات مجھے اک نام یاد آتا ہے
کبھی کبھی صبح شام یاد آتا ہے
جب سوچتا ہوں کہ کر لوں دوسری محبت
تو پہلی محبت کا انجام یاد آتا ہے

ایم-ایم
12-18-2011, 06:50 PM
اُس نےہنسی ہنسی میں محبت کی بات کی
ہم نے قتیل اُس کو مکرنے نہیں دیا

این اے ناصر
04-03-2012, 03:08 PM
محبت کرنے والے کم نہ ہونگے
لیکن تیری محفل میں ہم نہ ہونگے

راجہ صاحب
04-24-2012, 09:15 AM
بھلا نبھے گی تری ہم سے کیونکر اے واعظ!
کہ ہم تو رسمِ محبت کو عام کرتے ہیں

عبدالرزاق قادری
04-24-2012, 11:57 AM
آزمایا ہی نہیں دوسرے جذبوں کو ندیم
اس محبت کو ہی بس سب سے بڑا مان لیا
شاعر
محمد ندیم بھابھہ

نگار
10-28-2012, 04:24 PM
محبت کے لئے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیں
یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پہ گایا نہیں جاتا

تانیہ
10-27-2013, 09:59 PM
یہ عہد ترک محبت ہے کس لیے آخر
سکون قلب ادھر بھی نہیں ادھر بھی نہیں

فیض احمد فیض

saba
06-19-2014, 11:45 AM
اتنا آسان نہیں شہر محبت کا پتہ محسن خود بھٹکتے ہیں یہاں راہ بتانے والے

نگار
06-19-2014, 01:03 PM
خواب خوشی کے بو جاتے ھیں لوگ محبت کرنے والے
زخم دلوں کے دھو جاتے ھیں لوگ محبت کرنے والے


آنکھوں آنکھوں میں چل پڑتے ھیں تاروں کے قندیل لئے
چاند کے ساتھ ہی ڈھل جاتے ھیں لوگ محبت کرنے والے

نگار
07-06-2014, 02:39 AM
اتنا آسان نہیں شہر محبت کا پتہ محسن خود بھٹکتے ہیں یہاں راہ بتانے والے

اتنا آسان نہیں شہر محبت کا پتہ محسن
خود بھٹکتے ہیں یہاں راہ بتانے والے