PDA

View Full Version : ھمارا اللہ کو یاد کرنا



حسن قادری
06-28-2011, 06:21 PM
مولانا رومی لکھتے ھیں ایک صوفی ایک رات بہت خلوص کے ساتھ اللہ کو یاد کر رھا تھا شیطان نےکہا اے صوفی خاموش رہ تیرے ذکر کا کیا فائدہ اللہ کی طرف سے جواب نہیں آرھا ، صؤفی دلبرداشتہ ھو کر سو گیا خواب میں حضرت خضر سے ملاقات ھوئی آپ نے فرمایا ذکر سے کیوں غافل ھوگئے ھو، صوفی کہنے لگا اللہ کی طرف سے جواب نیہں آ رہا تھا اس لئے ذکر چھوڑ دیا ھے حضرت خضر نے فرمایا کہ اللہ فرماتا ھے اے بندے تیرا اللہ کہنا ھی میراجواب ھے جب تک تیرا پہلی بار اللہ کہنا قبول نہیں ھوتا اسوقت تک میں دوسری بار کہنے کی توفیق نہیں دیتا اس سے معلوم ھوا بندے کا کام اللہ کو یاد کرنا ھے یہ انتظار نہ کرے جواب آتا ھے یا نہیں .
میری طلب بھی کسی کے کرم کاصدقہ ھے
قدم اٹھتے نہیں ھیں اٹھائے جاتے ھیں