PDA

View Full Version : امید ہے پاکستان کشمیر کو اسکے حال پر چھوڑ دیگا:منموہن



سیما
06-30-2011, 06:49 AM
نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے مسائل چھوڑ کر اپنے مسائل کا علاج کرے،امید ہے پاکستان کشمیر کو اسکے حال پر چھوڑ دیگا،پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اخبارات کے مدیروں سے گفتگو کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے اپنے بہت سے مسائل ہیں،پاکستان خطے کے مسائل کو چھوڑ کر پہلے اپنے مسائل کا علاج کرے،کشمیر کے حالات میں بہتری آرہی ہے ،امید ہے کہ پاکستان کشمیر کو اس کے حال پر چھوڑ دے گا،منموہن سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کے اقدامات ناکافی ہیں،بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرنا ہوںگے،پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر بھارت کو تشویش ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلاء بھارت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے،بھارت افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا،پاکستانی فوج اور حکومت کے مابین معاملات پر اعتماد نہیں ہے۔.

اردو ٹائمز