PDA

View Full Version : ہر موبائل فون کے لیے ایک ہی چارجر



این اے ناصر
07-06-2011, 10:02 PM
مستقبل میں آنے والے تمام موبائل سیٹ کے لیے ایک ہی چارجر کافی ہوگا
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے ایسے چارجرز بنانے کی منظوری دے دی ہے جو کسی بھی کمپنی کے موبائل سیٹ کو چارج کر سکے گا۔
نئے چارجرز میں ڈیجیٹل کیمروں کے طرز پر ایک چھوٹا یو ایس بی پورٹ لگایا جائے گا۔
جی ایس ایم اے کا کہنا ہے کہ ہر سال اکیاون ہزار چارجرز ناکارہ ہوجاتے ہیں کیونکہ اس وقت زیادہ تر چارجرز برانڈڈ ہوتے ہیں لہٰذہ جب لوگ نئے موبائل فون خریدتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی انہیں چارجرز بھی تبدیل کرنا پڑتے ہیں۔
موبائل چارجنگ سےماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے
مالکوم جونسن
تاہم جی ایس ایم کے مطابق اب کم توانائی استعمال کرنے والے نئے چارجرز طویل عرصے تک قابل استعمال رہ سکتے ہیں۔جی ایس ایم اے کے اندازے کے مطابق اس اقدام سے سالانہ تیرہ اعشاریہ چھ ملین ٹن کے حساب سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی۔
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر مالکوم جونسن کا کہنا تھا کہ ’موبائل چارجنگ سےماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔‘صنعتکاروں پر نئے طرز کے چارجرز بنانے کی کوئی پابندی نہیں تاہم آئی ٹی یو کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ پہلے ہی اس کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔
سونی ایریکسن کے ترجمان الڈو لگوری نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ ہم بین الاقوامی طور پر سنہ دو ہزار دس کے اوائل میں نئے موبائل فونز کے ساتھ ان چارجرز کو متعارف کرائیں گے۔