PDA

View Full Version : گلوں سے دوستی ہے ، شبنم ستانوں میں رہتا ہوں

سیما
07-07-2011, 03:10 AM
سے دوستی ہے ، شبنم ستانوں میں رہتا ہوں

گلوں سے دوستی ہے ، شبنم ستانوں میں رہتا ہوں
بڑے دلچسپ اور شاداب رومانوں میں رہتا ہوں

کنارے پر نہ کیجئے گا زیادہ جستجو میری
کہ میں لہروں کا متوالا ہوں ، طوفانوں میں رہتا ہوں

میں دانستہ حقائق کی ڈگر سے لوٹ آیا ہوں
میں تفریحاً طرب انگیز افسانوں میں رہتا ہوں

پتہ پوچھے کوئی میرا عدم تو اس سے کہہ دینا
میں سچے اور بھولے بھالے انسانوں میں رہتا ہوں

عبد الحمید عدم

بےباک
07-07-2011, 09:56 AM
میں دانستہ حقائق کی ڈگر سے لوٹ آیا ہوں
میں تفریحاً طرب انگیز افسانوں میں رہتا ہوں

پتہ پوچھے کوئی میرا عدم تو اس سے کہہ دینا
میں سچے اور بھولے بھالے انسانوں میں رہتا ہوں

بہت خوب سیما جی ، اچھی نظم شئیر کی ،
آپ کے لیے بہت سی دعائیں ،

سقراط
07-08-2011, 01:25 PM
واہ بہت شاندار اچھا ذوق ہے