PDA

View Full Version : پاکستان کی فوجی امداد روک دی گئی



سیما
07-11-2011, 05:02 AM
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی آٹھ سو ملین ڈالر کی فوجی امداد روک رہا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کچھ ایسے اقدامات کیے ہیں جس نے اس کی کچھ امداد روکنے کا جواز فراہم کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سرکاری طور پر اس بارے میں مطلع نہیں کیا گیا کہ امدادروکی جا رہی ہے اس لیے وہ اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ وائٹ ہائوس کے چیف آف سٹاف بِل ڈیلی نے امریکی ٹی وی چینل کے ایک ہفتہ وار پروگرام میں بتایا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعے پر پاکستان میں بہت تکلیف محسوس کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو دیرپا بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم حلیف رہا ہے اور وہ خود بھی بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا شکار بناہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کا رشتہ دنیا کے الجھے ہوئے خطے میں الجھا ہوا اور مشکل رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ان مشکلات پر قابو نہیں لیتے ہم امریکی عوام کے ٹیکس کا کچھ وہ پیسہ روکیں گے جس کی انہوں نے پاکستان کو دینے کی منظوری دی تھی۔ معطل اور منسوخ کی گئی امداد میں کچھ فوجی سامان ایسا بھی ہے جو امریکہ نے پاکستان کو دینا تھا لیکن اب پاکستانی فوج اس کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ، اس سے قبل پچھلے ماہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت اس مد میں پاکستان کو دی جانے والی امداد پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ پچھلے ماہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے سینیٹ کمیٹی میں بیان میں کہا تھا ہم فوجی امداد پاکستان کو اس رفتار سے دینے کو تیار نہیں ہیں جب تک کہ ہمیں یقین نہ ہو کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مئوثراقدامات اٹھائے ہیں۔


روز نامہ جسارت

بےباک
07-11-2011, 07:39 AM
اپنے جوتے اپنے سر کا عجب نظارا ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان
اپنے ہاتھوں بنا ہوا ہے ایک تماشہ ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان
نیٹو کی بمباری کا ترجیحی خطہ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔پاکستان
نیٹو کو ہتھیاروں کی سپلائی کا ذریعہ ۔۔۔۔پاکستان

بہت خؤب سیما جی ، کیا خبر دی ہے ،
ہم جب دوسروں کی طرف امداد کے طلبگار ہیں تو ہم ان کے طفیلی بھی بن جاتے ہیں ،
ہمیں اپنے آپ پر انحصار کرنا ہو گا ، دنیا کا ہر ملک اپنا مفاد رکھتا ہے ،
:th_Pakistan_flag:

سیما
07-12-2011, 12:26 PM
السلام علیکم
چاچا جی آپ نے تو بہت زبر دست لکھا
واہ واہ واہ اب کتنا تعریف کروں یہ واہ واہ کچھ زیادہ ہی ہو جائے گا :-)