PDA

View Full Version : سعادت مندی کے اصول



زوہا
07-15-2011, 11:08 AM
عورتیں مردوں کے لیے ہی پیدا کی گئی ہیں اور مرد بھی عورتوں کے لیے پیدا کیے گئے ہیں- عورت کے لیے زندگی میں سعادت مندی کے اصول کیا ہیں؟
اس بارے میں حضرت امامہ بنت حارث رضی اللہ عنہا اپنی بیٹی کو رخصت کرتےہوئے پانچ اصول بتا رہی ہیں-
پہلا اصول :-
خاوند کے حال پر قناعت رکھنا اور اس کی اطاعت کرنا-
دوسرا اصول :-
خاوند کی آنکھ اس پر نہ پڑنے دے جو اس کو ناگوار گزرتی ہو اور تم سے وہ اچھی خوشبو سونگھے-
تیسرا اصول :-
خاوند کے کھانے اور سونےکا وقت برقرار رکھے کیونکہ زیادہ بھوک لگنے سے تلخی پیدا ہوتی ہے اور نیند پوری نہ ہونے سے غصہ پیدا ہوتا ہے-
چوتھا اصول :-
مال میں حسن تدبیر اور اولاد میں حسن تربیت کرنا-
پانچواں اصول :-
خاوند کی نافرمانی نہ کرنا اور نہ ہی اس کا کوئی راز فاش کرنا کیونکہ اگر تم نے اس کی نافرمانی کی تو تمہاری قدر اس کی نظر میں کم ہو جائے گی اور اگر اس کا کوئی راز فاش کیا تو تم اس کی دشمنی سے نہ بچ سکو گی اور ہاں خیال رکھنا اگر خاوند غمگین ہو تو اس کے سامنے خوش مت ہونا اور اگر خاوند خوش ہو تو اس کے سامنے غمگین مت ہونا-

عبادت
07-15-2011, 04:05 PM
جزاک اللہ
زبردست شیئرنگ
ہر مسلمان کو اپنی بیٹی کو رخصت کرتے وقت ایسی ہی تاکید کرنی چاہیے