PDA

View Full Version : کمپیوٹر سے یادداشت متاثر



این اے ناصر
07-18-2011, 10:32 PM
کمپیوٹر، انٹرنیٹ سے یادداشت متاثر

http://lifesmart.in/images/gallery/3d_man_laptop.jpg

آج کل لوگ یاد داشت سے زیادہ کمپوئٹر اور انٹرنٹ پر منحصر ہیں

ایک نئی سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ انسانی یادداشت کے صلاحیت کو متاثر کر رہے ہیں۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے ’جنرل سائنس‘ میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ نفسیاتی تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب لوگوں کے سامنے مشکل سوالات پیش کیے گئے تو ان کے جواب کے لیے وہ کمپیوٹر کے بارے میں سوچنے لگے۔

جن افراد پر اس تحقیق کے دوران تجربہ کیا گیا تھا انہیں یہ پتہ تھا کہ سوالات کے جواب کمپیوٹر پر موجود ہیں۔ انہیں ان سوالات کے جواب نہیں معلوم تھے لیکن یہ معلوم تھا کہ کمپیوٹر میں جواب کہاں محفوظ کیے گئے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چیزیں یاد رکھنے کے لیے ہم ’ٹرانزیکٹو میموری‘ پر انحصار کرتے ہیں یعنی یادداشت کا کام دماغ کے علاوہ کوئی اور کررہا ہے جو کام پہلے یادداشت کرتی تھی اب وہ کام کمپیوٹر کر رہا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے بیٹسی سپیرو جنہوں نے یہ تحقیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ’ٹرانزیکٹیو میموری‘ کا مطلب ہے کہ دماغ کے علاوہ یاد داشت کے کام کوئی اور ذرائع کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سپیرو کا کہنا ہے کہ ’مجھے لگتا تھا کہ انٹرنیٹ ہمارے لیے چيزیں یاد رکھنے کا کام کررہا ہے اور اسی بات کو یقینی بنانے کے لیے یہ تجربہ کرنا چاہتا تھا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ’جن معلومات کے بارے میں ہمیں یہ پتہ ہے کہ وہ آن لائن موجود ہیں ہم انہیں یاد نہیں رکھتے ہیں اور انہیں کمپیوٹر میں محفوظ کرلیتے ہیں۔‘

رسرچ میں کہا کیا گیا ہے کہ اب ہم صرف یہ یاد رکھتے ہیں کہ معلومات ہمارے کمپیوٹر میں کہاں محفوظ کی گئی ہیں تاہم یہ یاد نہیں رکھتے کہ معلومات ہیں کیا۔

بی بی سی اردوسروس

بےباک
07-19-2011, 08:07 AM
سچ کہا،
سہولتیں ملنے کے بعد ہم نے اپنے دماغ کو سست کر دیا ، اب بھی بچے معمولی حساب کتاب کے لیے کلکولیٹر استعمال کرتے ہیں
.سابقہ دور میں یہ سب ہم لوگ انگلیوں پر کر لیا کرتے تھے. اور نہ کاغذ اور نہ کلکولیٹر ،
مگر اب موجودہ دور میں یہ سب حسابات اور معلومات ہم نے کلکولیٹر اور کمپیوٹر سے حل کرنی شروع کر دی ہے ،
:-):-):-):-):-):-)