PDA

View Full Version : اپنی مٹی پہ ہی چلنے کا سلیقہ سیکھو



سقراط
07-22-2011, 04:48 AM
اپنے مركز سے اگر دور نكل جاؤ گے
خواب ہو جاؤ گے ، افسانوں میں ڈھل جاؤ گے !

اب تو چہروں کے خدو خال بھی پہلے سے نہیں
کس کو معلوم تھا تم اتنے بدل جاؤ گے ؟

خواب گاہوں سے نکلتے ہوئے ڈرتے کیوں ہو ؟
دھوپ اتنى تو نہیں كہ پگھل جاؤ گے !



اپنے پرچم کے کہیں رنگ بھُلا مت دینا
سُرخ شعلوں سے جو كھيلو گے تو جل جاؤ گے

دے رہے ہیں لوگ تو تمہیں رفاقت کا فريب
ان كى تاريخ پڑھو گے تو دہل جاؤ گے !!!

اپنی مٹی پہ ہی چلنے کا سلیقہ سیکھو !
سنگ ِ مر مر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے !

تيز قدموں سے چلو اور تصادم سے بچو
بھِیڑ میں سست چلو گے تو کچل جاؤ گے !

ہم سفر ڈھونڈو اور نہ رہبر کا سہارا چاہو
ٹھوکریں کھاؤ گے تو خود ہی سنبھل جاؤ گے !

تم ہو اک زندہ جاوید روایت کے چراغ !
تم کوئی شام كا سورج ہو کے ڈھل جاؤ گے ؟


________ احمد نديم قاسمى ___________

سیما
07-23-2011, 03:33 AM
بہت خوب
اپنے پرچم کے کہیں رنگ بھُلا مت دینا

جی اچھا میرے پرچم کا رنگ گرین ہے مجھے ابھی تک یاد ہے :clap::th_Pakistan_flag:
:th_Pakistan_flag::th_Pakistan_flag::th_Pakistan_f lag: