PDA

View Full Version : پاکستان نے جنوبی سوڈان کو تسلیم کرلیا



سیما
07-23-2011, 04:05 AM
پاکستان میں حال ہی میں آزاد ہونے والے ملک جنوبی سوڈان کو آزاد ملک تسلیم کر لیا ہے۔
سوڈانی حکومت کے جمعہ 8 جولائی کو باقاعدہ اعلان کے بعد جنوبی سوڈان کو ایک الگ مملکت بنایا تھا جس کے بعد جنوبی سوڈان کے عوام کی جانب سے آزادی کا جشن آج بھی منایا جارہا ہے اور اکثر لوگ سڑکوں پر رقص کرتے اور جھومتے نظر آ تے ہیں۔

جنوبی سوڈان کادارالحکومت جوبا بنایا گیا ہے جہاں آزادی کی تقریبات شہرکے وسط میں نصب کیے گئے گھڑیال پرکی گئیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سوڈان کے صدر عمر البشیر سمیت دنیا کی دیگراہم شخصیات جوبا میں ہونے والی آزادی کی تقریبات میں شرکت کی تھی ۔

جنوبی سوڈان کو سب سے پہلے خرطوم نے تسلیم کیا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں 2005 میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے ہوئے معاہدے کے تحت رواں برس جنوری میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا جس میں سوڈان کے جنوبی علاقوں میں رہنے والے 99 فیصد افراد نے سوڈان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

دا نیوز

بےباک
07-23-2011, 07:29 AM
کتنے ظالم ہیں یہ اقوام متحدہ والے اور یورپین یونین اور انگریز، کہ اسلامی ملکوں کے ٹکڑے کرنے کے لیے ہر دم تیار ، اور جہاں حقوق کی حقیقی طلب ہو وھاں بہانے بازی اور لیل و لعت ، آپ کے علم میں ہو گا ، کشمیر اور فلسطین ، یہ دو ایسے قضیے ہیں جو آج تک باوجود قتل وغارت اور مصائیب کا شکار ہوتے ہوئے التوا میں پڑے ہیں ،
...............
یہاں صرف مسلمانوں کو تخت مشق بنایا جاتا ہے ، کاش ہم بھی وہی سلوک ان ممالک کے ساتھ کر سکتے جو انہوں نے ہم مسلمان ملکوں کے ساتھ کیا ہے ،

سیما
07-23-2011, 12:42 PM
السلام علیکم
جی چاچا جی آپ نے ٹھیک کہا کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ تو شاید ہی ھل ہو یا تو جو لوگ ابھی ہیں جب تک بچہ بچہ شہد نا ہو جائے تب تک کسی کو رھم نہن آنے والا اللہ پاک بھی خوب آزما رہا ہے مسلمانوں کے صبر کو
اللہ تعالٰی ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو بہت سا ہمت دیں ان ظالموں سے لڑنے کی، ایک دن انشاء اللہ فتح مسلمانوں کا ہی ہو گا
ان شاء اللہ