PDA

View Full Version : ایپل کوریکارڈ منافع



این اے ناصر
07-23-2011, 09:36 PM
http://www.ephotobay.com/image/apple-logo-1.png

ایپل نے منافع کمانے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور اس کے بہترین آئی فون اور آئی پیڈ کی مصنوعات کی فروخت دگنی سے زیادہ ہوگئی ہے۔

پچیس جون تک تین ماہ کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی تہتّر لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں ایک سو پچیس فیصد زیادہ ہے اور یہ ایک سہ ماہی کا سب سے زیادہ منافع ہے۔ جبکہ ریوینیو ساڑھے چھبیس ارب ڈالر رہا اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

ایپل نے اس سہ ماہی میں دو کروڑ آئی فون فروخت کیے جبکہ آئی پیڈ فروخت ہونے کی تعداد سوا نو لاکھ رہی۔

اتنی بڑی تعداد میں آئی پیڈ کی فروخت کے باوجود اس کی فروخت میں بیس فیصد کمی آئی ہے۔

ان نتائج نے اُس تشویش کو کم کیا ہے جو آئی پیڈ کی فراہمی کم ہونے کے باعث ہوئی تھی۔ اس کی فراہمی جاپان میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں متاثر ہوئی تھی۔
پچیس جون تک تین ماہ کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی تہتّر لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں ایک سو پچیس فیصد زیادہ ہے اور یہ ایک سہ ماہی کا سب سے زیادہ منافع ہے۔ جبکہ ریوینیو ساڑھے چھبیس ارب ڈالر رہا اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

ایپل کے چیف فنانس افسر پیٹر اوپن ہیمر کا کہنا ہے ’ہم اس کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ سنہ دو ہزار گیارہ کی چوتھی سہ ماہی کے لیے ہم پچیس ارب ڈالر کے ریوینیو کی توقع کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ میک آپریٹنگ سسٹم ایکس کا نیا ورژن ’لائن‘ بدھ سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

تاہم ایپل کا اپنے حریفوں کے ساتھ ویب پیٹنٹ پر تنازع چل رہا ہے۔

کمپنی کا دعوٰی ہے کہ تائیوان کی کمپنی ایچ ٹی سی نے اس کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایپل، ٹیکنالوجی کے حقوق کے سلسلے میں جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ اور اپنے امریکی حریف موٹرولا کے ساتھ بھی تنازع کا شکار ہے۔