PDA

View Full Version : آئی فون فائیو



این اے ناصر
07-24-2011, 03:05 PM
http://img.ibtimes.com/www/data/images/full/2011/07/03/123460-top-5-apple-iphone-5-contenders.jpg

اب سے چند ماہ بعد آئی فون کی نئی جینریشن مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ آئی فون 5 کس اندازکا ہے؟ سابقہ آئی فون کے مقابلے میں اس میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟ اس بارے میں معلومات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

کہتے ہیں کہ وال اسٹریٹ جرنل کو خصوصی طور پر مارکیٹ میں آنے والی نئی مصنوعات کے بارے میں کافی پہلے ہی سے علم ہو جاتا ہے۔ وال اسٹریٹ کے مطابق آئی فون فائیو اپنے پیش روسے قدرے پتلا ہے۔ ساتھ ہی آئی فون فور میں پانچ میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہ نئے آنے والے آئی فون میں آٹھ میگا پکسل کا۔

دنیا کے سب سے معروف اور کامیاب ترین فون کے بارے میں ابھی کچھ روز قبل ہی بلوم برگ نیوز ایجنسی نے لکھا تھا کہ اپیل کی نئے آنے والے فون میں کیمرے کے ساتھ ساتھ پروسیسرکی رفتار بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ تاہم اپیل ہمیشہ کی طرح اپنی نئی پروڈکٹ کے بارے میں ابھی تک خاموش ہے۔ آئی فون فائیو اپنے پیش روسے قدرے پتلا ہے آئی فون فائیو اپنے پیش روسے قدرے پتلا ہےجب ایپل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آئی فون فائیو کے بارے میں تبصرہ کرنے سے معذرت کر لی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق نیا آئی فون اسی سہ ماہی میں مارکیٹ کر دیا جائے گا جب کہ بلوم برگ نیوزی ایجنسی کہتی ہے کہ یہ موبائل فون ستمبر میں لوگوں کے ہاتھوں میں ہو گا۔

ابھی سے یہ کہا جا رہا ہے کہ آئی فون سیریز کا پانچواں فون زبردست کامیابی حاصل کرے گا۔ ایپل نے ابھی تک ہمیشہ اپنے نئے فون سال کے وسط میں لانچ کیے ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ نیا ماڈل روایت کے مطابق لانچ نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاہم بلوم برگ کے مطابق اس تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ ایپل اپنے نئے i055 آپریٹنگ سسٹم کے تیار ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔

2011ء کے پہلی سہ ماہی میں 18.7ملین آئی فون فروخت ہوئے تھے۔ جبکہ ایپل کو امید ہےکہ سال کے آخر میں آئی فون کی فروخت 25 ملین تک پہنچ جائے گی۔