PDA

View Full Version : رقم نہ ملنے پر



سیما
08-09-2011, 10:49 AM
یونان جانے والے 10نوجوانوں کو رقم نہ ملنے پر انسانی اسمگلروں نے سمندر میں پھینک دیا۔ 3نوجوانوں کا تعلق گجرات سے ہے۔ تمام گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

تفصیل کے مطابق یورپ جا کر اپنا اور خاندان کا مستقبل سنوارنے کیلئے ڈنکی لگا کر غیرقانونی طریقے سے یونان کا بارڈر پار کرتے ہوئے سرائے عالمگیر کے رہائشی مون علی گاؤں لالہ چک کا نوجوان شہریار گوندل شادیوال سے محمد اصغر اویس سکنہ گجرات وغیرہ 5نوجوانوں جن کا تعلق ضلع گجرات جبکہ 5نوجوانوں کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے کو انسانی اسمگلرز نے رقم بروقت نہ ملنے پر مبینہ طور پر سمندر میں چھلانگیں لگوا دیں۔

تمام نوجوان پیراکی نہ جاننے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

نوجوانوں کے لواحقین نے یونان بارڈر پر ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نوجوان دو ماہ قبل گھروں سے یورپ جانے کیلئے نکلے تھے۔ 5نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر سے متوفی نوجوانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ رشتہ دار عزیز و اقربا بہن بھائی و والدین سمیت ہرآنکھ اشکبار تھی۔


عالمی اخبار

بےباک
08-11-2011, 05:48 AM
انا للہ و انا الیہ راجعون ،
غربت کے مارے پاکستانیوں پر ملک میں بھی تنگی ہے اور دنیا میں بھی ذلت، کاش ہمارے حکمران سمجھیں ، ان کی موت کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں ،
ہمارے ملک میں نہ بجلی ، نہ گیس نہ انڈسٹری ، اور نہ نوکریاں ، جائیں تو کہاں جائیں ،

شکریہ سیما جی

سقراط
08-12-2011, 05:11 PM
جانے کی ضرورت کیا ہے جب اسی طرح مرنا ہے تو زرداری کے طلم تلے دب ہی کے مرجائے انسان کم سے کم اپنے ملک میں تو مرے گا ;)