PDA

View Full Version : پاک سیٹ میدان میں



بےباک
08-13-2011, 04:06 AM
http://www.pakistankakhudahafiz.com/wordpress/wp-content/uploads/2011/08/PAK-SAT-1R-400x300.jpg
http://www.paksat.com.pk/images/index_02.pnghttp://i56.tinypic.com/2ylwoev.jpg
http://www.youtube.com/watch?v=0xX5k9enX1M&feature=player_embedded

گیارہ اگست 2011 کو سپارکو SUPARCO (Space and Upper Atmosphere Research Commission) کے پاکستانی انجنیروں کی مشاورت سے چین کی کارپوریشن China Great Wall Industry Corporation (CGWIC),نے بنایا گیا ہے .
Paksat-1R پاک سیٹ ون پہلا پاکستان کے لیے خاص بنایا ہوا سیٹلائیٹ ہے جس کو چین کے سیٹلائیٹ لاؤنچ سینٹر سے Xi Chang Satellite Launch Center, in Sichuan Province سے اڑایا گیا ،جس راکٹ سے اسے فضا میں پہنچایا گیا اس کا نام March 3B/E (Chang Zheng-3B/E) launch vehicle. ہے ،
اور یہ ایک طاقت ور راکٹ ہے جو اس کام کے لیے استعمال ہوتا ہے ،
سیٹالائیٹ اب اپنے مدار 38 درجے مشرق پر پہنچ چکا ہے اور اس سے پہلے اسی جگہ کرایہ پر لیا ہوا سیٹلائیٹ چل رہا تھا جو اپنی مدت پوری کر چکا تھا . پہلے سیٹلائیٹ کا نام بھی پاک سیٹ ون تھا ، اور اس کا بھی پاک سیٹ ون ہے مگر ساتھ آر لکھا گیا،،یعنی ریپلیسمنٹ ہے ،
اس میں تیس ڈیجیٹل ٹرانسپورڈر یا گروپ چینل ہیں ، جن میں سے 18 کے یو بینڈ اور 12 سی بینڈ کے ہیں .اس کے کنٹرول سنٹر کراچی اور لاہور میں بنائے گئے ہیں ،اس کے علاوہ اتصالات یعنی براڈ بینڈ کامونیکیشن اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا سب سے اعلی معیاری نظام بنایا گیا ہے ، اس کا نظام اپنی مکمل طاقت کے ساتھ جو کہ 10.5 کیلوواٹ ہے 15 سال تک چلنے کی گارنٹی ہے ،اس میں ٹیلیفون ، اور کمونیکیشن کا نظام ہے تین انٹینے سگنل وصول کرنے کے لیے ہیں اور دو ایریل سگنل کو واپس بھیجنے کے لیے ہیں ،کمونیکیشن کے جام ہونے کے خطرات سے نپٹنے کا نظام موجود ہے
45 سنٹی میٹر کے ڈش اس کے سگنل کو وصول کرنے کے لیے کافی ہے ،اور اس سیٹلائیٹ سے 150 سے 200 ٹی وی چینل چلانے کی صلاحیت ہے ،
سولر نظام کے لیے دو چھ میٹر لمبے بازو ہیں ، جن سے سیٹلائیٹ کو بجلی حاصل ہو گی ، اور اس کی گارنٹی لائف ٹایم دی گئی ہے ،
اللہ تعالی ہمارے ملک کو ترقی سے نوازے ، اور پاکستانی انجنیروں کو اپنا رول ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، اور ہم سب کے لیے خوشی کا باعث ہو

http://media.brecorder.com/images/stories/pics2011/august/pak_china_400.jpg
یہ دیا گیا نقشہ سیٹلائیٹ کے سگنل کی طاقت بتاتا ہے ، اور سرخ نشان والے علاقہ میں سب سے طاقت ور سگنل ہو گا صرف 45 سنٹی میٹر ڈش سے کام چل جائے گا ،
یہ پاک سیٹ ون آر سیٹلائیٹ کے فٹ پرنٹ بھی بھیج دیے ہیں تاکہ علم ہوتا رہے کہ اس سیٹلائیٹ کے سگنل کی پہنچ دنیا کے کون کون سے حصے میں ہے ، اور کتنی طاقت سے اس کے سگنل وصول ہو سکتے ہیں
http://i52.tinypic.com/vr5w7l.jpg
http://i51.tinypic.com/1z4uxbn.jpg
گو یہ مضمون گوشہ پاکستان اردو منظر ہی میں چھپ چکا ہے ، مگر اس کی اصل جگہ یہ ہے ،

بےباک
02-26-2013, 12:19 PM
وزیراعظم نے مواصلاتی سیارے پاک سیٹ ون آر کا افتتاح کردیا
November 5, 2011
وزیراعظم گیلانی نے ملک کے پہلا جدید ترین مواصلاتی سیارے پاک سیٹ ون آر کا افتتاح کردیا۔ جو پندرہ سال تک ٹی وی، انٹر نیٹ اور ڈیٹا انٹری کی جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا۔ مواصلاتی سیارے کا منصوبہ خلائی ٹیکنالوجی میں خودانحصاری کی طرف سنگ میل ہے۔ پاک سیٹ ون آر سیارہ جنوبی ایشیا، وسط ایشیا ، مشرقی افریقہ اور یورپ سے منسلک رہے گا۔ جوکہ بارہ اگست کو چین کے خلاء میں بھیجا گیا تھا ۔ پاک سیٹ ون آر ملک بھر میں جدید سہولیات فراہم کرے گا، جو پندرہ سال تک ٹی وی، ڈیٹاانٹری اور انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔ سیارے کو کنٹرول کرنے کیلئے کراچی اور لاہور میں جدید گراؤنڈ سیٹلائٹ قائم کئے گئے ہیں۔ ------------

۔
سیارے کو چین کے تعاون سے تین ماہ قبل خلائی مدار میں بھیجاگیاتھا ۔ یہ سیٹلائٹ آڈیو، ویڈیو نشریات، انٹرنیٹ ، موبائل اور دیگر ڈیٹا کی منتقلی کے لئے استعمال ہوگا۔
پاک سیٹ ون آر کا پہلا گراوٴنڈ اسٹیشن لاہور کے قریب کالاشاہ کاکو میں قائم کیا گیا ہے ۔
سیارے کیلئے دوسرا گراوٴنڈ کنٹرول سٹیشن کراچی میں ہوگا ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سپارکو کے حکام نے وزیراعظم کو سیارے کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی ۔

pervaz khan
02-26-2013, 02:03 PM
اچھی شئیرنگ کا شکریہ