PDA

View Full Version : ایسے قائد کی ضرورت اب بھی ہے



گلاب خان
08-15-2011, 02:56 AM
کل بھی برپا شورشیں باطل نے کیں
ذہن کافر میں شرارت اب بھی ہے
غیرتِ اسلام زندہ کل بھی تھی
خونِ مسلم میں حرارت اب بھی ہے
تھے رواں کل بھی جہادی قافلے
جاری یہ خاطرِ مدارت اب بھی ہے
جان کے نظرانے دیئے تھے کل بھی
زندہ یہ شوق شہادت اب بھی ہے
کلمہ توحید کل بھی سچ تھا
موقفِ حق میں صداقت اب بھی ہے
زندگی تیری امانت کل بھی تھی
زندگی تیری امانت اب بھی ہے
بت شکن ماضی میں بھی تھا مسلمان
کافروں کو یہ شکایت اب بھی ہے
منافقوں نے کل بھی دھوکے دیئے
ان سے صلح میں قباحت اب بھی ہے
کل کا فرعون غرق دریا ہو گیا
زندہ موسٰی کی جماعت اب بھی ہے
دنیا بھر کے آئمہ چلتے بنے
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت اب بھی ہے
کل لکھا تاریخ میں خالد جسے
وہ شجاعت کی علامت اب بھی ہے
ابن قاسم کی ضرورت کل بھی تھی
لاکھوں طارق ہوں، ضرورت اب بھی ہے
پھونک دیں کل بھی ہم نے کشتیاں
زندہ یہ اپنی روایت اب بھی ہے
رحمتیں کل بھی اتریں بدر میں
اور قائم یہ اعانت اب بھی ہے
کل بھی تھے یہ رحمتوں کے سلسلے
قائم اللہ کی سخاوت اب بھی ہے
کل بھی زندہ تھے مگر توحید پر
لب پہ اپنے یہ عبارت اب بھی ہے
سنت نبوی جس کی شان ہو
اسوہ صدیق و حیدر جس کی شان ہو
ایسے قائد کی ضرورت کل بھی تھی
ایسے قائد کی ضرورت اب بھی ہے

آزاد خان
01-02-2012, 12:28 AM
بہت خوب واقعی قاید کی ضرورت آج بہت ذیادہ ہے
جبکہ ملک دوبارہ تعمیر ہونے والا ہے

سیما
01-05-2012, 03:35 AM
بہت اچھا لکھا شکریہ

بےباک
01-05-2012, 08:50 PM
بہت خوب جناب ۔:-):-):-):-)