PDA

View Full Version : کتا کیسے نکلے گا؟



پاکستانی
08-19-2011, 02:31 PM
پاکستان پے منحوسیت کا سایہ ہے کہ کیا ہے؟ کہ ہر طرف سے منحوس اور نحوست بھری خبریں آ رہی ہیں۔
ڈرون حملے، خودکش دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، آفات، سیلاب، سیالکوٹ واقعہ اور اب یہ میچ فکسنگ ایک ترتیب سے منحوسیت کے پے در پے حملے ہو رہے ہیں۔
پاکستان سے آخر ان منحوس دنوں اور نحوسیت بھری شاموں کے سائے کب دور ہوں گے؟

ایک کنویں میں کتا گر گیا تو کچھ لوگ کنویں کو پاک کرنے کے لئے ایک مولوی صاحب کے پاس گئے مولوی صاحب نے سارا ماجرا جاننے کے بعد اس کا حل یہ بتایا کہ “کنویں سے دو سو بالٹی پانی نکالو کنواں پاک ہو جائے گا“
دو سے بالٹی پانی نکال دی گئی مگر کچھ دنوں بعد پانی سے بدبو آنی شروع ہو گئی لوگ پریشان ہو گئے کہ یہ کیا ماجرا ہے تو وہ اس کے لئے اور ایک اور مولوی کے پاس گئے تو انہوں نے کہا “ کنویں سے چار سو بالٹی پانی نکال دو، سب ٹھیک ہو جائے گا“ چار سو بالٹی پانی نکال دی گئی مگر پانی سے بدبو نہ گئی۔
لوگوں کی پریشانی بڑھی تو وہ اس کے حل کے لئے تیسرے مولوی کے پاس گئے۔ مولوی صاحب نے ساری صورتحال جاننے کے بعد سوال کیا “ پانی سے کتا نکالا تھا“ لوگوں نے کہا “نہیں“
مولوی نے کہا “جاہلو! پہلے کنویں سے کتا تو نکالو، پھر کنواں بھی پاک ہو جائے گا اور پانی بھی صاف ہو گا“۔

ہمارا حال بھی انہی لوگوں جیسا ہے ہم پانی سے کتا نکالے بغیر ہی پانی کو پاک صاف کرنا چاہتے ہیں اور اپنی تمام تر بد اعمالیوں کے ساتھ پاکستان کو ایک صاف ستھرا ملک بنانا چاہتے ہیں۔ جُہل کا نچوڑ جو ٹھہرے، نہیں جانتے کتا نکالے بغیر کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو گا۔ نحوست بھی تبھی ختم ہو گی جب کتا کنویں سے باہر آئے گا۔
مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کتا نکلے گا کیسے اور نکالے گا کون؟ کسی کے پاس اس کا کوئی حل ہے؟ تمام اردو بلاگرز کو اس پے لکھنے کی دعوت دی جاتی ہیں، لکھیں اور بتائیں کہ کتا کیسے نکلے گا؟

اکتوبر 2010 (http://apnadera.blogspot.com/2010/08/blog-post_31.html)

سقراط
08-19-2011, 09:51 PM
بھائی مثال تو ایک دم ٹھیک دی ہے مگر آپ نے لکھا ہے لفظ کتا اگر آپ لفظ لکھتے کتے تو زیادہ ٹھیک رہتا نام یوں ہونا چاہیے تھا کتے کون نکالے گا اب آپ اپنی خیر منائیں اصل کتوں نے سن لیا تو ہتک عزت کا دعویٰ کردیں گے
:D :P :) ;) :-) :langue:

پاکستانی
08-19-2011, 10:11 PM
نہ جی نہ سقراط صاحب

کتا تو ایک ہی ہوتا ہے، جو گھر کی کھاتا ہے اور پھر گھر والوں کو ہی کاٹتا ہے. باقی تو صرف کاؤں کاؤں کرنے والے ہوتے ہیں.

بےباک
08-22-2011, 10:46 PM
ھاھاھا
تبصرہ بھی مزے دار ہے ،
اور تلخ حقیقت بھی سامنے ہے ،
سارا نظام ہی خراب ہو رہا ہے ، اور سدھار کے لیے ایک ایک کرکے کافی کتے مارنے ہوں گے ،اور پھر معاشرے سے نکالنے ہوں گے

آزاد خان
12-14-2011, 12:43 AM
پاکستان پے منحوسیت کا سایہ ہے کہ کیا ہے؟ کہ ہر طرف سے منحوس اور نحوست بھری خبریں آ رہی ہیں۔
ڈرون حملے، خودکش دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، آفات، سیلاب، سیالکوٹ واقعہ اور اب یہ میچ فکسنگ ایک ترتیب سے منحوسیت کے پے در پے حملے ہو رہے ہیں۔
پاکستان سے آخر ان منحوس دنوں اور نحوسیت بھری شاموں کے سائے کب دور ہوں گے؟

ایک کنویں میں کتا گر گیا تو کچھ لوگ کنویں کو پاک کرنے کے لئے ایک مولوی صاحب کے پاس گئے مولوی صاحب نے سارا ماجرا جاننے کے بعد اس کا حل یہ بتایا کہ “کنویں سے دو سو بالٹی پانی نکالو کنواں پاک ہو جائے گا“
دو سے بالٹی پانی نکال دی گئی مگر کچھ دنوں بعد پانی سے بدبو آنی شروع ہو گئی لوگ پریشان ہو گئے کہ یہ کیا ماجرا ہے تو وہ اس کے لئے اور ایک اور مولوی کے پاس گئے تو انہوں نے کہا “ کنویں سے چار سو بالٹی پانی نکال دو، سب ٹھیک ہو جائے گا“ چار سو بالٹی پانی نکال دی گئی مگر پانی سے بدبو نہ گئی۔
لوگوں کی پریشانی بڑھی تو وہ اس کے حل کے لئے تیسرے مولوی کے پاس گئے۔ مولوی صاحب نے ساری صورتحال جاننے کے بعد سوال کیا “ پانی سے کتا نکالا تھا“ لوگوں نے کہا “نہیں“
مولوی نے کہا “جاہلو! پہلے کنویں سے کتا تو نکالو، پھر کنواں بھی پاک ہو جائے گا اور پانی بھی صاف ہو گا“۔

ہمارا حال بھی انہی لوگوں جیسا ہے ہم پانی سے کتا نکالے بغیر ہی پانی کو پاک صاف کرنا چاہتے ہیں اور اپنی تمام تر بد اعمالیوں کے ساتھ پاکستان کو ایک صاف ستھرا ملک بنانا چاہتے ہیں۔ جُہل کا نچوڑ جو ٹھہرے، نہیں جانتے کتا نکالے بغیر کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو گا۔ نحوست بھی تبھی ختم ہو گی جب کتا کنویں سے باہر آئے گا۔
مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کتا نکلے گا کیسے اور نکالے گا کون؟ کسی کے پاس اس کا کوئی حل ہے؟ تمام اردو بلاگرز کو اس پے لکھنے کی دعوت دی جاتی ہیں، لکھیں اور بتائیں کہ کتا کیسے نکلے گا؟

اکتوبر 2010 (http://apnadera.blogspot.com/2010/08/blog-post_31.html)
درست بات تو یہ ہے کہ آپکو پتا ہو گاکہ کوینٰں سے پہلے کتوں کو کیسے نکالا تھا ویسے ہی آسانی سے اس نازک کتے کو بھی نکال لیں ویسے پہلے ہی بیمار ہے غم سے ؛؛؛؛کہ کوہینٰں سے نکل کر میرا کیا حال ہو گا؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

آزاد خان
12-14-2011, 12:49 AM
غلطی سے میسج اوپر لکھ دیا سوری جییییییییییییییییی

آزاد خان
12-14-2011, 12:50 AM
غلطی سے میسج اوپر لکھ دیا جییییییییییییییی

نگار
12-14-2011, 05:09 AM
ھاھاھاھاااااااا۔۔۔کہتے ہیں کتا جب تک وفاداری کرے اس کو خوب پیٹ بھر کر کھلاؤ لیکن جب پاگل ہو جائے تو اپنے ہاتھوں سے گولی مار دو۔۔
اب بہت کھا لیا ان سیاست دانوں نے اور ان میں وفاداری بھی نہیں رہی۔۔

نورمحمد
12-16-2011, 04:28 PM
مگر یہاں تو ۔۔ہر شاخ پہ الو بیٹھے ہیں۔۔۔۔
اب کس کس کو نکالوگے ۔۔۔؟؟؟