PDA

View Full Version : بےباک کا تعارف



بےباک
08-20-2011, 12:00 AM
:aslamalum:
میرا نام محمد یونس عزیز ہے ، لاہور کا رہائشی ہوں ،
عمر کی ساٹھ بہاریں دیکھ چکا ہوں ،
پیشہ کے لحاظ سے انجنیر ہوں ،
آبائی گھر دینہ ضلع جہلم کے قریب ہے ،
سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہوں ،
اردو ادب سے شوق ہے ، اسی شوق کی وجہ سے مخلتف فورمز جن میں القلم ، ہماری اردو ، اردو نامہ ، اردو محفل اوراردو سٹار پر سے گھومتا گھومتا یہاں تک آ گیا. اردو منظر کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس فورم کو تشکیل کیا گیا، محترم علی عمران صاحب کی مہربانی ہے کہ انہوں نے اردو منظر کے فورم کو تشکیل دیا ،
اور یوں دوستوں کے ساتھ مل بیٹھ کر کام کرنے کی جگہ بن گئی اس عہد کے ساتھ کہ ہم مسلمان پاکستانی کے ہونے کے ناطے اردو زبان کو فروغ دیں گے ، تعصب سے دور رہتے ہوئے یک جہتی اور معیاری فورم کو تشکیل دیا ،
اس سلسلے میں سقراط صاحب ،، محترمہ تانیہ صاحبہ ، بے مثال صاحب ، لاجواب چوہدری سیف صاحب ، نایاب صاحب ،جناب زوہیب صاحب المعروف چاچا جان ، محمد انوش صاحب، گلاب خان صاحب ، علی عمران صاحب ، عامر محمود صاحب کراچی سے جناب حفیظ احمد سرحدی صاحب ، جناب شاہ زاد صاحب اور سعودی عرب سے دلنشین صاحب، اس سلسلے میں بے شمار ساتھی ملتے گئے اور یوں کارواں بنتا گیا ،مزید کافی نام ہیں جن کا ذکر گاہے بگاہے ہوتا رہے گا ،
جن میں امین فیصل صاحب المعروف آذان ،جناب راجہ صاحب المشہور مغموم ، بلال جٹ صاحب ناصر جٹ اور ان کے بھائی ، حکیم محمد معروف صاحب ، زینب صاحبہ ،فاطمہ صاحبہ، فلک صاحبہ، وی جے صاحب.، قاسمی صاحب ، ایم اے رضا صاحب ، زوھا صاحبہ ، سیما صاحبہ ۔ ناصر شاھین صاحب ، صدیقی صاحب ، اعجاز معراج انجنیر ، اسلم صاحب ، ملک بلال اوشو صاحب اور پاکستانی بھائی ، جیسے ہونہار اور سمجھدار دوست اکٹھے ہوئے ہیں ، ان میں سے ہر ایک اخلاقی صفات اور خوبیوں سے بھرپور ہے ،
جس پر اردو منظر کے سب ساتھی فخر کرتے ہیں ،
ان شاءاللہ یہ رونق قاٴئم رہے گی اور یہ چمن خوشبو دار پھولوں سے بھرا رہے گا ۔۔۔
:roseanimr::roseanimr::roseanimr::roseanimr::rosea nimr::roseanimr:

پاکستانی
08-20-2011, 10:35 AM
بہت خوب بڑا جاندار تعارف کرایا ہے، مگر سمجھ نہیں سکا کہ یہ آپ نے اپنا تعارف کرایا ہے یا دوسرے ساتھیوں کا

بےباک
08-20-2011, 04:51 PM
پاکستانی بھائی ، میں ان کو اپنے سے الگ بالکل نہیں سمجھتا ، ان کی مہربانیوں سے ہم یہ سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ،
اس لیے اپنے تعارف کے ساتھ ساتھ ان کا بھی تعارف دیا ہے ،
یقین جانیے .......
بقول علامہ اقبال رحمۃ اللہ
.................................................. ....

شعر

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہرفرد ہے ملت کے مقدرکاستارہ



فرد قائم ربطِ ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں

پاکستانی
08-20-2011, 11:16 PM
عظیم لوگ ہو جی تسی وی

محمدمعروف
08-21-2011, 12:42 AM
بے باک جی آپ نے اپنا تعارف کم اور دوسروں کا تعارف زیادہ کروایا ہے اس سے پتہ چلتا کہ آپ فورم پر آنے والوں کیلئے کتنے مخلص ہیں اور کتنی محبت سے ان تمام ساتھیوں کا تعارف کروایا ہے سچ تو یہ ہے کہ آپ نے اپنے تعارف کی آڑ میں تمام گمنام ساتھیوں کے انکے عرف کے ساتھ متعارف کروایا ہے اور آپ کا یہ کام لائق تحسین ہے اور بڑے ہی پیارے انداز میں اس تعارف کو پیش کیا گیا ہے دعا ہے اکہ اللہ اس فورم کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور ہم سب میں اتحاد و محبت پیدا فرمائے آمین ۔آپ کے تعارف پر چیند اشعاریادآرہے ہیں

خنجر چلے کسی پر تڑپتے ہیں ہم امیر
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے

خیال خاطر احباب چاہئے ہر دم
انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو

سیما
08-21-2011, 04:45 AM
ارے واہ کیا بات ہے میں کب سے ہونہار بن گئی چاچا جی th_smilie_schild

اپکا تعارف بہت مزے کا ہے:36_1_80[1]: ھاھاھا بہت مزا آیا پڑھ کر اچھا لگا ۔آپ کے بارے میں جان کر
شکریہ :thumbsupsmileyexcellet-1:

لاجواب
08-21-2011, 06:55 PM
اسلام علیکم
کیا حال ہے سب کا
ماشاءاللہ
بہت اچھا تعارف دیا آپ نے آپ کا تعارف پڑھ کر بہت خوشی ہو ئی
میں تو کہتا سب کو آپنا تعارف دینا چاہیے

admin
08-21-2011, 10:08 PM
لو جی میرا تو ذکر ہی موجود نہیں ہے:blush: مطلب میں ہونہار نہیں ہوں:huh:.

چلیں جی کوئی بات نہیں اللہ پوچھے گا...........:angel:

ویسے جتنے نام بے باک جی نے گنوائے بطور ایڈمن مجھے بھی اتنے نام یاد نہیں:sleepy:........ سچی بات ہے تبھی تو بے باک جی نے مجھے ہونہار نہیں لکھا.....:-/

خیر رسماً کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں بھی تعارف پڑھ کر بہت خوشی ہوئی...... یقین نہیں آتا تو یہ دیکھیں....:-):-):-):-):-):-)

بےباک
08-22-2011, 12:38 AM
ہاہاہاہا ،
بڑے ایڈمن صاحب ،
السلام علیکم:
اس جیسی عینک کے لگانے سے ایڈمن کا نام دکھائی دیتا ہے ،
http://cdn.trendhunterstatic.com/thumbs/colorful-ski-goggles.jpeg
آپ کا نام دو دفعہ لکھا ہے ، بطور ایڈمن ........ ایک دفعہ ، اور بطور ساتھی دوسری دفعہ ،ان میں سے کوئی عینک فٹ نہ بیٹھے تو بڑی عینک سے دیکھیں جناب ،
اگر پھر بھی دکھائی نہ دے تو چوہدری شجاہت سے ویلڈنگ والی عینک مانگ لیں ، یا پھر ان ہی کی زبان میں " مٹی پاؤ " .تے " روٹی شوٹی " کھا کر جانا ،
ہاہاہاہا .:-)

بےباک
08-22-2011, 12:48 AM
لاجواب بھائی ، آپ خود شروع کریں نا ، آپ سب کے شوق کو مہمیز دے رہے ہیں ، بسم اللہ کیجیے ،
:-)

سرحدی
08-24-2011, 09:03 AM
:aslamalum:

بہت خوب چاچا جان۔۔۔
بہت اچھا لگا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا تعارف۔ ماشاء اللہ آپ ساٹھ بہاریں دیکھ چکے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مزید جتنی بہاری باقی ہیں اللہ تعالیٰ صحت و عافیت کے ساتھ دیکھنے کی ہمت عطا فرمائے۔
دعاوں کا طالب۔۔۔

لاجواب
08-24-2011, 11:20 PM
اسلام علیکم
جی ابھی لکھتا ہوں
انشاءاللہ یہ رونق قاٴئم رہے گی اور یہ چمن خوشبو دار پھولوں سے بھرا رہے گا
:th_Pakistan_flag::roseanimr::smiley78: