PDA

View Full Version : حیرت انگیز درخت نما انسان



بےباک
08-20-2011, 09:38 PM
گھٹنے پر تل کاٹنے کے باعث مچھیرے کی زندگی عجیب بن گئی .

http://img.izismile.com/img/img2/20091217/tree_man_01.jpg
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک غریب مچھیرے کی زندگی عجیب قسم کی بیماری کی وجہ سے مشکل گزر رہی تھی جس کے باعث نہ صرف اسے کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا تھا بلکہ اسے آدھا انسان اور آدھے درخت کے نام سے یاد کیا جارہا تھا اور اس کے اپنے گاؤں میں لوگ اسے عجیب و غریب نظروں سے دیکھتے ہیں کچھ لوگ اسے بد دعا کی بدولت قرار دیتے ہیں جبکہ بعض اسے بیماری قرار دیتے ہیں -
http://img.izismile.com/img/img2/20091217/tree_man_02.jpg
40 سالہ دیدی کوسورا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے کم عمری میں اپنے گھٹنے پر لگا تل کاٹا تھا جس کے بعد اس کے جسم خصوصا ہاتھ اور پائوں عجیب و غریب قسم کی بیماری کا شکار ہوگئے اور ہاتھ اور پائوں درخت کی طرح جڑیں پیدا کرنے اور پھیلنے لگے یہ جڑیں اس کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر بھی ہیں تاہم سب سے زیادہ ہاتھ اور پاؤں اس سے متاثر ہیں جس کے باعث اس کی زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہیں اور ایک جگہ بیٹھ گیا اور اس بیماری کے باعث نہ صرف اس کا روزگار ختم ہوگیا بلکہ اس کی اپنی بیوی بھی اسکا ساتھ چھوڑ گئی _ نامساعد حالات نے دو بچوں کے والد کو علاقے میں لوگوں کی تفریح کیلئے بنائے جانیوالے تھیٹر شو میں اپنے آپ کو دکھانا شروع کردیا جس سے اس کی زندگی کا کاروبار چل نکلا اور مختلف علاقوں سے لوگ اس عجیب و غریب شخصیت کو دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدنے آتے تھے-
http://img.izismile.com/img/img2/20091217/tree_man_05.jpg
کچھ عرصہ قبل ایک چینل پر اس کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں اس کی عجیب و غریب شخصیت اور زندگی کا احاطہ کیا گیا رپورٹ کی دنیا بھر میں آن ائیر جانے کے بعد امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر گیسپری کو اس کی طرف متوجہ کیا جس نے جکارتہ کے نواح میں رہائش پذیر دیدی کا دورہ کیا ابتداء میں ڈاکٹر گیسپری کا خیال تھا کہ دیدی ایڈز کے جراثیم کا شکار ہے
http://img.izismile.com/img/img2/20091217/tree_man_09.jpg
تاہم مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس کا خیال غلط ثابت ہوااور اس کا کہنا ہے کہ اس کی امیون سسٹم میں کچھ گڑ بڑ ہوگئی ہیں جس کے باعث اس کے جسم کے خلیے عجیب طرح سے پھیل رہے ہیں اس کا کہنا ہے کہ اس عجیب و غریب قسم کی بیماری کے علاوہ اسے کوئی اور تکلیف نہیں اور وہ نارمل زندگی گزار رہا ہے-
ڈاکٹر گیسپری نے مزید بتایا کہ اس طرح کے کیسز ایک ملین میں ایک ہوتے ہیں اور اس بیماری کے خاتمے کیلئے اب میں اسے روزانہ کی بنیاد پر وٹامن اے کی انجکشن لگاؤں گا جس کے باعث جسم پر تل بڑھنے کی رفتار میں کمی آئیگی اور اگلے چھ ماہ سے ایک سال کے دوران اس کی زندگی نارمل ہو جائیگی کیونکہ تل کم سے کم ہو جائیں گے ڈاکٹر گیسپری نے مزید بتایا کہ بڑے بڑے تل سرجری کے ذریعے ختم کئے جائیں گے اس نے مزید بتایا کہ اس نے اپنے کیرئیر میں ایسا کبھی نہیں دیکھا تھا
سرجری کے بعد اس کی حالت دیکھیے ،
http://buylovely.com/files/funzug/imgs/crazypics/tree_man_wooden_04.jpg
http://buylovely.com/files/funzug/imgs/crazypics/tree_man_wooden_03.jpg
http://www.youtube.com/watch?v=eJLG85gn0bc
http://www.youtube.com/watch?v=KJ4G2mXda1U&feature=related

پاکستانی
08-20-2011, 11:14 PM
اللہ معاف کرے، اللہ ہر انسان کو صحت و تندرستی جیسی نعمت سے نوازے ... آمین

محمدمعروف
08-21-2011, 12:16 AM
یا اللہ ہم سب کو تمام دنیاوی بلاؤں اور آخرت کے عذاب سے محفوظ رکھ۔ آمین

پاکستانی
08-21-2011, 12:48 AM
آمین ثم آمین

مدنی
02-11-2012, 07:39 PM
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : جب تم کسی کو مصیبت میں دیکھو تو یہ دعا پڑھو۔
الحمدللہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ وفضلنی علی کثیرممن خلق تفصیلا۔
ترجمہ :تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے اس چیز سے مجھے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا۔اوراس نے مجھے اپنے پیدا کیے ہوئے بہت سے لوگوں پر فضیلت بخشی ۔(ترمذی 153)

تانیہ
02-14-2012, 07:30 PM
استغفراللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی کا کروڑہا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک مکمل انسان بنایا اور تمام آفات و ایسے مصائب سے محفوظ رکھا ۔۔۔دعا ہے کہ اللہ تعالی اسی طرح سب پہ اپنا کرم ہمیشہ بنائے رکھے۔۔۔آمین
یا اللہ ہم سب کو تمام دنیاوی بلاؤں اور آخرت کے عذاب سے محفوظ رکھ۔ آمین