PDA

View Full Version : رمضان ریسپیز



شہزادی
08-21-2011, 09:17 PM
السلام علیکم

رمضان المبارک میں سحری کرنے کے لئے بھوک اور پیاس کے حوالہ سے میں آپ کو کچھ احتیاطی تدابیر بتا دیتی ہوں شائد آپ کے کام آ جائیں، اگر دل مانے تو کر کے دیکھ لیں ورنہ میری رائے کو رد کر دیں۔

تیل/ گھی میں فرائی کی ہوئی کسی بھی ریسپی کو استعال میں نہ لائیں۔ جیسے انڈا فرائی، شامی کباب، قیمے و آل کی ٹکیاں، چکن/ لیمب فرائی وغیرہ وغیرہ اس سے پیاس کی شدت بڑھ جائے گی۔

سحری کے وقت دانتوں میں برش نہ کریں ٹوتھ پیسٹ میں پائے جانے والے کیمیکلز سے سے منہ کے اندر کا لعاب دھن کلیئر ہو جائے گا جس سے پیاس کی شدت بڑھ جائے گی اس لئے افطار کے وقت برش کر لیں۔ مسواک کا استعمال بہت کم ھے اگر یہ میسر ہو تو اس پر کسی بھی وقت کے لئے کوئی ممانعت نہیں۔

سحری میں پانی کا استعمال ضروری ھے لیکن پیپسی، سیون اپ، یا کوئی بھی جنک جوس کو استعمال میں نہ لائیں۔ بلکہ سحری کے اختتام کے وقت اگر ایک کپ چائے کا یا ایک گلاس لسی کا اگر میسر ہو تو پی لیں تو سارا دن پیاس کا احساس نہیں ہو گا۔

سحری میں کھانے کے متعلق چاول سے کبھی بھی سحری نہ کریں یہ کچھ ہی منٹس میں ہضم بھی ہو جاتے ہیں* اور پھر سارا دن بھوک سے معدہ میں چبن والی درد ہوتی رہے گی۔

روٹی اگر گھر کی بنائی ہوئی ھے تو عام روٹین سے اسے وزنی ہونا چاہئے یعنی موٹی روٹی اس کو بنانے کے لئے آٹا خمیر کرنا پڑتا ھے ، اور اگر کسی عرب ملک میں ہیں تو وہاں پر تندور کی افغانی روٹی بہتر ھے۔

سحری کی ریسپی میں کھانے میں روٹی کے ساتھ جتنا بھی ہو سکے سبزیوں کو استعمال میں لائیں، شوربا و گریبی جیسے ریسپی سے پرہیز کریں۔

افطاری میں آپ کسی بھی فوڈز و ڈرنکس کو آپ استعمال میں لا سکتے ہیں۔

والسلام

پاکستانی
08-22-2011, 01:20 AM
اچھی بات ہے اگر عمل کیا جائے تو

مگر بھوک بھی ظالم قسم کی شے ہے بڑوں بڑوں کو الٹا دیتی ہے.