PDA

View Full Version : رمضان المبارك شروع ہونے كى مباركباد



شہزادی
08-21-2011, 09:25 PM
رمضان المبارك شروع ہونے كى مباركباد دينى

س : كيا رمضان المبارك شروع ہونے كى مباركباد دينا جائز ہے، يا يہ بدعت شمار ہوتى ہے ؟

ج : الحمد للہ
رمضان المبارك شروع ہونے كى مباركباد دينے میں كوئى حرج نہیں، نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اپنے صحابہ كرام كو رمضان المبارك آنے كى خوشخبرى ديتے اور انہیں اس كا خيال ركھنے پر اُبھارتے تھے۔

ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہیں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" تمہارے پاس بابركت مہينہ آيا ہے، اللہ تعالى نے اس كے روزے تم پر فرض كيے ہیں، اس میں آسمان كے دروازے كھول دئیے جاتے ہيں، اور جہنم كے دروازے بند كر دئیے جاتے ہیں، اور سركش قسم كے شياطين پابند سلاسل كر دئیے جاتے ہیں، اس میں ايك رات ايسى ہے جو ايك ہزار راتوں سے بہتر ہے جو اس كى بھلائى اور خير سے محروم كر ديا گيا تو وہ محروم ہے" سنن نسائى ( 4 / 129 ) صحيح الترغيب ( 1 / 490 ).

پاکستانی
08-21-2011, 11:42 PM
جزاک اللہ




http://www.youtube.com/watch?v=W7VezcjXNec


اردو ترجمہ (http://www.nativedeen.com/ramadan/text/Ramadan_Translation_Urdu.pdf)
MP3 ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے (http://www.nativedeen.com/ramadan/thesong.php)