PDA

View Full Version : روزہ



شہزادی
08-22-2011, 08:01 PM
روزے کے لیے قُرآن اور حدیث میں* لفظ "صوم " استعمال ہوا ہے۔ "روزہ " فارسی لفظ ہے المنجد اور بیان اللسان میں*صوم کا مادہ باب نَصَرَ سے صیام آیا ہے۔ جس کے معنی رُکے رہنے کے ہیں*۔ ماہِ صائم کے معنی ہیں* رُکا ہوا پانی۔ اصطلاح مین کھانے پینے ، جنسی خواہشات اور تمام منکرات سے صبح صادق سے ٍغروب شمس تک رُکے رہنے کو" صوم " کہا جاتا ہے۔ ابو زکریا محی الدین نَووِی اپنی شرح صحیح مسلم میں*کتاب الصوم کی ابتداء میں*لکھتے ہیں* کہ "لغت " میں*صوم اور صیام کے معنی مطلق امساک (یعنی رُکنا) کے ہیں*اور (اصطلاح) شرع میں* مخصوص وقت میں*مخصوص شرائط کے ساتھ مخصوص امساک ہے۔

پاکستانی
08-22-2011, 10:03 PM
جزاک اللہ

اہم معلومات کا بیحد شکریہ