PDA

View Full Version : روزے دار کن دو موقعوں پر خوش ہوتا ہے / ہوگا



شہزادی
08-22-2011, 08:02 PM
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!


روزے دار کے لیے دو خوشی کے موقعے ہیں، جن میں*وہ خوش ہوتا ہے۔


1۔ جب وہ روزہ افطار کرتا ہے تو اپنے روزہ کھولنےسے خوش ہوتا ہے۔


2۔ جب اپنے رَب سے مُلاقات کرے گا تو اپنے روزے سے خوش ہو گا۔


صحیح بخاری
کتاب الصوم
حدیث نمبر 1904

پاکستانی
08-22-2011, 10:02 PM
جزاک اللہ
ویسے روزہ افطار کرتے وقت روزہ دار کی خوشی دیدنی ہوتی ہے

بےباک
08-22-2011, 11:08 PM
ہاہا ہا ہا
پاکستانی بھائی ،
کیوں نہیں ، اسوقت ٹیبل پر رنگ برنگ کی نعمتیں موجود ہوتی ہیں اور ایک ہی وقت پر سب کنبہ اکٹھا ہوتا ہے ، جو کہ عام دنوں میں شاید ممکن نہیں ہوتا ،،،،
روزے کے افطار کے وقت جنہوں نے روزے نہیں رکھے ، ان کی حالت بھی دیدنی ہوتی ہے یعنی دیکھنے والی ، وہ کہتے ہیں کاش ہم بھی روزہ رکھتے ، اتنی نعمتیں ہمیں بھی نصیب ھوتیں ، ویسے شریک تو وہ بھی ہو جاتے ہیں ،