PDA

View Full Version : رمضان کی فضلیت



شہزادی
08-22-2011, 08:03 PM
ساجد تاج کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں

Hot رمضان کی فضلیت





رمضان کی فضلیت





ماہِ رمضان وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس کے لیے قُرآن میں*آیا ہے کہ ماہِ رمضان وہ مہینہ ہے کہ جس میں*قُرآن نازل کیا گیا (البقرہ 185)

اور یہ نزول قُرآن رمضان کی ایک انتہائی بابرکت رات میں* ہوا جسے مالک نے اپنی کتاب میں*ہزار مہینوں*سے افضل کہا ہے (سورت القدر)

انسانوں*کے لیے ہدایت اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے۔ (البقرہ 185)

اور جو

ایسے رستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے جو سب سے سیدھا راستہ ہے (بنی اسرائیل 9)

فضائلِ رمضان کی روایات مین*فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :

سال کے آغاز سے آئندہ سال تک جنت کو رمضان کے لیے سجا دیا جاتا ہے۔
(بیھقی: بحوالہ مشکوتہ، کتاب الصوم، فصل ثالث عن عبداللہ بن عمر )

رمضان کے آنے پر جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں*
(صحیح بخاری ، کتاب الصوم ، باب 1189 اہل یقال رمضان ، عن ابنِ ہریرہ )

جب رمضان شروع ہوتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں* جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں* اور شیاطین کو زنجیروں*میں*باندھ دیا جاتا ہے

(صحیح بخاری ، کتاب الصوم ، باب 1189 اہل یقال رمضان ، عن ابنِ ہریرہ )

ایک دوسری روایات میں*اس طرح*فرمایا ہے کہ:

رمضان کے مہینے کی جب پہلی رات آتی ہے تو شیاطین، سرکش، جن (زنجیروں*میں) جکڑ دیئے جاتے ہیں* اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں* کوئی بھی کُھلا نہیں*رہتا اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں* کوئی بھی بند نہیں*رہتا اور آواز لگائی جاتی ہے کہ اے خیر کے طالب آگے بڑھ ، اور اے طالب شررک جا ۔ اور اللہ تعالی کے بندے جہنم سے آزاد کیئے جاتے ہیں*اور ہر رات میں*ایسا ہی ہوتا ہے

(جامعہ ترمذی ، ابواب الصوم، باب ماجہ ، فی فضلِ شھر رمضان،عن ابی ہریرہ / سنن ابن ماجہ : کتاب الصیام ، باب 2 ماجآ ، فی فضل شھر رمضان ، عن ابی ہریرہ )

بعض روایات کے مطابق رمضان میں*اعمالِ خیر کا اجراء ستر گُنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ اگر رمضان میں* عمرہ کیا جائے تو حج کے برابر ثواب ملتا ہے۔
(صحیح بخاری : کتاب المناسک ، ابواب العمرہ ، باب عمرہ فر رمضان ۔ عن ابنِ عباس رضی اللہ عنہ)

پاکستانی
08-22-2011, 10:00 PM
جزاک اللہ