PDA

View Full Version : میری پسند



عبادت
11-20-2010, 12:16 AM
جب تیرا حکم ملا، ترک محبت کر دی ہم نے
دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی

تجھ سے کس طرح میںاظہارے تمنا کرتا
لفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی

میں تو سمجھا تھا لوٹ آتے ہیں جانے والے
تو نے جا کر تو جداٰی میری قسمت کر دی

تجھ کو پوجا ہے کہ اصنام پرستی کی ہے
میں نے وحدت کے مفاہیم کی کثرت کر دی

مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
تیری الفت نے محبت میری عادت کر دی

پوچھ بیٹھا ہوں تجھ سے تیرے کوچےکاپتہ
تیرے حالات نے کیسی تیری صورت کر دی[/color][/align][/font][/size]

آزاد خان
12-21-2010, 10:51 PM
پوچھ بیٹھا ھوں تیرے کوچے کا پتا
تیرے حالات نے کیسے تیری صورت کر دی
کیا بات ھے واہ واہ

این اے ناصر
04-02-2012, 09:30 AM
واہ بہت خوب ۔ شکریہ