PDA

View Full Version : انٹرنیٹ کے فوائد ونقصانات



شہزادی
08-23-2011, 09:11 PM
نوجوانوں میں فحاشی پھیلنے کا یہ ایک بہت بڑا سبب ہے.
انٹرنیٹ ہماری روزانہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے۔ تاہم اس کا لمبے دورانیے کے لئے مسلسل استعمال اور پھر اس کو معمول بنا لینا ایک ایسا عمل ہے جس سے ایک عام فرد کی زندگی اور اس کے دیگر معمولات شدید متاثر ہوتے ہیں۔.
انٹرنیٹ کے غیر ضروری استعمال سے دراصل کسی بھی فرد کے سوچنے کے عمل اور عادات پر مضر اثرات دیکھے گئے ہیں۔ اگر آپ اپنے پروفائل میں تبدیلی پر آدھا گھنٹہ لگا دیتے ہیں اور پھر اس کے باوجود بھی بغیر کسی خاص وجہ کے تین گھنٹے تک آپ کمپیوٹر کے سامنے ...موجود ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ انٹرنیٹ پر غیر ضروری وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کوئی طے شدہ لیکچر اٹینڈ کرنے یا سکول کالج کا کام چھوڑ کر کسی خاص آن لائن گیم کے اگلے لیول کےبارے میں سوچ رہے ہیں، تو یہ بھی انٹرنیٹ کے منفی استعمال کے زمرے میں آئے گا۔

اصل مسئلہ اس وقت سامنے آتا ہے، جب آپ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے حوالے سے خود پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ اگر آپ انٹرنیٹ کے استعمال کی وجہ سے اپنے سکول، ملازمت، تعلقات یا رشتوں سے انصاف نہیں کر پا رہے تو یہ انٹرنیٹ کے غیر ضروری اور منفی حد تک زیادہ استعمال کی نشانی ہے۔.
اس حوالے سے یہ امر بے حد تشویشناک ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کے بیشتر صارفینِ اسے فحش اور عریاں ویب سائٹس تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یہ محض اندازہ نہیں، مذکورہ بالا تنظیم ’اسپاک‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بیشتر لوگوں کا پسندیدہ شغل، فحش اور عریاں ویب سائٹ دیکھنا ہے.
فحش ویب سائٹس کے جو اثرات انسان کی خاندانی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں، ان کا جائزہ لیجیے۔
ہم اپنی اولاد اور اپنے گھروالوں دوستوں کو کس طرح فحش ویب سائٹس سے بچا سکتے ہیں؟.
اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داریاں محسوس کریں۔ وہ بچوں کی تربیت کو اپنا مسئلہ بنائیں.

سقراط
12-17-2012, 11:38 PM
اصل مسئلہ اس وقت سامنے آتا ہے، جب آپ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے حوالے سے خود پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ اگر آپ انٹرنیٹ کے استعمال کی وجہ سے اپنے سکول، ملازمت، تعلقات یا رشتوں سے انصاف نہیں کر پا رہے تو یہ انٹرنیٹ کے غیر ضروری اور منفی حد تک زیادہ استعمال کی نشانی ہے۔.

میرے ساتھ سب سے بڑا المیہ یہ ہی ہے کہ میں اگر انٹرنیٹ پر ہوتا ہوں تو سب کام چھوڑ دیتا ہوں

سقراط
12-18-2012, 01:55 AM
اصل مسئلہ اس وقت سامنے آتا ہے، جب آپ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے حوالے سے خود پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ اگر آپ انٹرنیٹ کے استعمال کی وجہ سے اپنے سکول، ملازمت، تعلقات یا رشتوں سے انصاف نہیں کر پا رہے تو یہ انٹرنیٹ کے غیر ضروری اور منفی حد تک زیادہ استعمال کی نشانی ہے۔.

عبادت
12-18-2012, 02:02 AM
اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داریاں محسوس کریں۔ وہ بچوں کی تربیت کو اپنا مسئلہ بنائیں.


بلکل آپ نے درست کہا اس مسئلے کا بہتریں حل یہی ہے والدین اس معاملے میں اپنی پوری بھر پور انداز میں ذمداری نبھائیں

pervaz khan
12-18-2012, 02:48 PM
اچھی شئیرنگ کا شکریہ

تانیہ
12-18-2012, 05:45 PM
شہزادی جی شکریہ اتنی مفید شیئرنگ کے لیے

سرحدی
12-19-2012, 09:21 AM
اس حوالے سے یہ امر بے حد تشویشناک ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کے بیشتر صارفینِ اسے فحش اور عریاں ویب سائٹس تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یہ محض اندازہ نہیں، مذکورہ بالا تنظیم ’اسپاک‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بیشتر لوگوں کا پسندیدہ شغل، فحش اور عریاں ویب سائٹ دیکھنا ہے.
فحش ویب سائٹس کے جو اثرات انسان کی خاندانی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں، ان کا جائزہ لیجیے۔

انٹرنیٹ!
دو دھاری تلوار۔۔۔ اس کا ایک رُخ مثبت تو دوسرا منفی۔
اور اگر حقیقت حال پوچھیں تو منفی اثر مثبت پر غالب!
دیکھیے جب کوئی شخص انٹرنیٹ پر کسی ایسی ویب پر جاتا ہے جس کا فحش مواد سے تعلق نہ ہو، یا کسی سرچ انجن پر کچھ سرچ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اپنے مطلوبہ مواد کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارے اشتہارات ایسے بھی دئیے جاتے ہیں جو کہ انتہائی قبیح، فحش ہوتے ہیں۔۔
یہ ایک المیہ ہے! ایک سوچھی سمجھی سازش ہے۔۔ مسلمان اگر بہکے گا تو دو چیزوں سے بہکے گا، ایک زر سے اور ایک زن سے۔۔۔ اور مسلمانو نے جب بھی ان دوچیزوں کی طرف جانے کی کوشش کی اللہ تعالیٰ نے ان کو ناکامی سے دوچار کردیا۔۔
اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ انٹرنیٹ بقدرِ ضرورت استعمال کیا جائے اور جہاں پر محسوس ہو کہ کسی غلطی کی طرف جارہے ہیں، فوراً اللہ تعالیٰ کی یاد دل میں رکھ کر سوچا جائے کہ میرا اللہ مجھے اس حال میں دیکھنا بالکل پسند نہیں فرماتا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔