PDA

View Full Version : گیس اور بلڈ پریشر کی سستی ترین دوائی



وحید احمد ریاض
08-27-2011, 11:08 AM
السلام علیکم

گیس اور بلڈ پریشر کی سستی ترین گھریلو دوائی

میرا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ جس کو پہلی بار تیار بھی میں نے ہی کیا ہے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہائیت کارآمد ہے

1 -----------> ادرک 100 گرام
2 -----------> لہسن 10 جوئے
3 -----------> پودینہ 3 ٹہنیاں
4 -----------> دہی 250 گرام
5 -----------> چینی 1 چائے کا چمچ

ادرک اور لہسن کو صاف کریں۔ اور پودینہ کے پتوں کو ٹہنیوں سے علیحدہ کر لیں۔
اب ان تینوں اجزاء کو دھو لیں اور
ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں
مندرجہ بالا پانچوں چیزوں کو مصالحہ پیسنے والی گرائنڈنگ مشین میں اکٹھا ہی ڈال دیں
اور اس مشین کو صرف ایک منٹ چلائیں اور
اس پیسٹ کو نکال کر کسی برتن میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

طریقہ استعمال

ایک چمچ صبح نہار منہ
ایک چمچ دوپہر کو کھانے سے پہلے
اور اسی طرح ایک چمچ رات کھانے سے پہلے۔
اس کو پندرہ دن مسلسل استعمال کرنا ہے

اس کے بعد صرف ایک چمچ رات سونے سے پہلے، جب تک استعمال کرنا چاہیں

اس کے استعمال کا فائدہ ان شاء اللہ استعمال کے دوسرے دن تک معلوم ہو جائے گا
سستا نسخہ ہے

استعمال کرکے ضرور بتائیں

جزاک اللہ

محمدمعروف
08-28-2011, 01:57 AM
ترکیب خوب ہے مگر آزمائش کے بعد ہی نتیجہ ملےگا۔جزاک اللہ

بےباک
08-29-2011, 09:49 PM
شکریہ جناب ، بہت اچھا دیسی نسخہ بتایا ، شکریہ
:-):-):-):-):-)

ھارون رشید
08-30-2011, 08:47 PM
بہت خوب اچھی شیئرنگ ہے

این اے ناصر
04-03-2012, 11:27 AM
مفیدمعلومات کے لیے بہت بہت شکریہ۔

سبطین جی
11-09-2013, 01:35 AM
بہت اچھا اور مزیدار نسخہ بتایا ہے شکریہ
:smiley-happy110:

تانیہ
11-09-2013, 10:07 PM
تھینکس فار شیئرنگ